شکوہ کی پٹی

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از مولانانورالحسن انور, ‏اکتوبر 6, 2011۔

  1. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت رابعہ بصریہ رحمۃ اللہ نے دیکھا ایک نوجوان نے سر پر پٹی باندھ رکھی تھی پوچھا بیٹا یہ کیا ھے،۔ اس نے کہا ماں جی،،میرے سر میں درد
    ھے جسکی وجہ سےپٹی باندھی ھوئی ھے
    پوچھا بیٹاتیری عمر کتنی ھوگی کہنے لگا 30 سال فرمایا ان 30 سالوں میں کبھی ددر ھوا کہنے لگا نھیں آج پہلی بار ایسا ہوا ھے
    فر مایا بیٹا تیرے سر میں 30 سال تک ددرنھیں ہوا تو نےشکرانے کی پٹی نھیں باندھی البتہ تجھے جب پہلی دفعہ درد ہوا تو نےشکوے کی پٹی باندھ لی
    ھمارا بھی یہ ھی حال ھےھم سالہا سال تک اللہ کی لاکھوں نعمتیں استعمال کرتے ھیں سکون وراحت اطمینانیت ھمیں حاصل رھتی ھے مگر زباں پر شکریہ کے لفظ نھیں آتے جیسے ھی کوئی تکلیف پہنچی فورا شکوے کرنا شروع کردیتے ھیں اسلام تو ھمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا حکم دیتا ھے،۔، بندے کا کام ھے اپنے مالک کا شکر ادا کرے حضرت لقمان کو انکے مالک نے خربوزہ کھلایا جو نہایت کڑوا تھا مگر مالک کو اسکی کڑواہٹ کی خبر نہ تھی حضرت لقمان مسکرا تے جاتے اور کھاتے جاتے آخری قاش پر مالک کہنے لگا یہ میں کھالوں آپنے فر مایا باشوق تناول فر مائیے جب اسنے کھائی اسکی کڑواہٹ برداشت نہ ھو سکی اور بے ہوش ھو گیا جب ہوش آیا تو کہنے لگا آپ نے اسکی کڑواہٹ کو کسطرح برداشت کرلیا آپ نے فر مایا اے میرے آقا آپ کے ہاتھ سے کئی میٹھی اشیاء کھا ئی ھیں آج ان ہا تھوں نے ایک کڑوی چیز کھلادی میں ناشکری کیوں کروں۔، اللہ ھمیں شکر کی تو فیق عطا فر ماے
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,655
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  4. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,567
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    شکوہ نھیں شکر ھی بہتر ھے،. جزاک اللہ
  5. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ....

اس صفحے کو مشتہر کریں