شیخ نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏مارچ 10, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    شیخ نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ​
    شیخ نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے کہ کچھ لوگ حضرت کو بدنام کیا کرتے تھے اس کی وجہ صرف حسد تھی، کسی نے کہا کہ یہ کیسے بزرگ ہیں ، بزرگی کی تین علامتیں ہیں ان کے اندر وہ نہیں پائی جاتیں )1( پہلی علامت یہ ہے کہ اس کی روزی حلال ہو یہ تو خانقاہ میں پڑے پڑے کھا رہے ہیں (2) کوئی نہ کوئی بیماری رہتی ہو یہ تو تندرست اور ہٹا کٹا ہے (3) اس کو لوگ برا بھی کہتے ہوں ان کی تو لوگ تعریف کرتے ہیں ۔
    یہ بات حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کو پہونچ گئی ، حضرت نے اس خیال سے کہ یہ شخص بدگمانی کے مرض میں مبتلا ہے یہ دور کرنا چاہئے ان کو ایک مرتبہ بلایا اور تنہائی میں گفتگو کی اور فر مایا کہ جہاں تک بیماری کا تعلق ہے مجھے بر سہا برس سے ایک ناسور ہے جب اس میں ٹیس اٹھتی ہے اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جان نکل جائے گی۔اوردو باتوں کا جواب کل دوں گا۔
    حضرت نے ایک صاحب سے مضاربت کا معاملہ کر رکھا تھا وہ شخص جنگل کے رہنے والوں لکڑیا خرید کر لاتے اور بازار میں فروخت کرتے ۔اس کی آمدنی حضرت شیخ اور وہ دونوں تقسیم کر لیتے ،اس شریک سے حضرت نے فرمایا کہ کل میں جنگل جاکر لکڑیاں لاؤں گا ،ایک باندی بھی ساتھ لے لی اور جنگل سے لکڑیاں لے کر بازار سے نکلے ،بازار والے کہہ رہے تھے کہ دیکھو! مکار جارہا ہے سر پر لکڑی کا بوجھ لئے جارہا ہے تاکہ لوگ بزرگ سمجھیں ،اور ایک چھوکری ساتھ ہے معلوم نہیں کہاں لے جا کر منہ کالا کر یگا ۔
    دوسرے دن جب معترض کو بلایا تو فر مایا کہ آپ کی دونوں باتوں کا جواب ہو گیا یہ میری روزی ہے مضاربت پر کام کر رہاہوں جو ملتا ہے قناعت کرتا ہوں،بسا اوقات پوری فصل خربوزے کی گذرجاتیہے ایک قاش کھانے کو نہیں ملتی، خانقاہ میں جو پکتا ہے وہ یہاں کے ذاکرین کے لئے ہے میرے لئے نہیں ۔اور یہاں جولوگ آتے ہیں وہ تو تعریف ہی کریں گے، جو نہیں آئے ان کا حال دیکھ لیا کہ مجھ کو کیا کہہ رہے تھے ،اس شخص کی آنکھ کھل گئی اور بد گمانی سے تو بہ کی۔
  2. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    بدگمانی انسان کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیتی ہے، الا ما شآء اللہ۔علماء و اولیاء سے بدگمانی عام بندوں کی بنسبت زیادہ خطرناک بات ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
    ارشاد احمد غازی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,276
    موصول پسندیدگیاں:
    1,706
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آمین ثم آمین
    ارشاد احمد غازی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ
    بہت ہی خوبصورت علاج تجویز فرمایا
    جزاک اللہ خیرا
  5. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ
    بہت ہی خوبصورت علاج تجویز فرمایا
    جزاک اللہ خیرا
  6. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ایسے جوابات بھی اہل اللہ ہی دے سکتے ہیں سبحان اللہ
  7. ارشاد احمد غازی

    ارشاد احمد غازی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    صنف:
    Male
    سبحان اللہ واقعی یہ جواب تو منہ توڑ حسد توڑ جواب ھے
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں