صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مولانا سلیمان سکندر کا انتقال

'دعائیہ کلمات' میں موضوعات آغاز کردہ از حیدرآبادی, ‏فروری 11, 2013۔

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    53
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ دکن کے نامور اور شعلہ بیان مقرر مولانا سلیمان سکندر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ولد جناب عثمان مرحوم ،کا طویل علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپولو ہاسپٹل میں جوبلی ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 84 سال تھی ۔ مولانا تقریباً دو ماہ سے علیل تھے ۔
    نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت احمد بادپا رح احمد نگر(فرسٹ لانسرز) میں ادا کی گئی جس کی امامت ، مرحوم کے فرزند اکبر جناب جاوید سکندر(امریکہ) نے کی ۔ مولانا مفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ اور جناب شیخ علاؤ الدین البکری(امریکہ) نے دعا کی ۔ تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت احمد بادپا احمد نگر میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ (4) فرزندان مسرز جاوید سکندر ، مجاہد سکندر، ماجد سکندر(دبئی) ساجد سکندر اور 9 دختران شامل ہیں ۔

    مولانا سلیمان سکندر کو مولانا حمید الدین عاقل حسامی کی رحلت کے بعد مسلم یونائٹیڈ فورم کا متفقہ طور پر صدر نشین منتخب کیا گیا تھا ۔ مولانا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تاسیسی رکن تھے ۔ آندھرا پردیش کے علاوہ ہندوستان اور بیرونی ممالک میں منعقدہ اجتماعات اور عام جلسوں میں اپنی ولولہ انگیز تقاریر کے ذریعہ مولانا سلیمان سکندر نے ملت اسلامیہ کے دلوں میں حرارت پیدا کی ۔
    خاص طور پر سقوط حیدرآباد (پولیس ایکشن) کے بعد مسلمانان سکندر کے خطابات کا اہم حصہ رہا ہے ۔ صدر وبانی مجلس تعمیر ملت مولوی سید خلیل اللہ حسینی کی تحریک پر مولانا نے تعمیر ملت میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ خلیل صاحب مرحوم اور غوث خاموشی مرحوم کی قریبی ساتھی تھے ۔ مولوی خلیل اللہ حسینی کی تحریک پر مولانا نے اپنی سرکاری ملازمت ترک کردی تھی ۔ نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر علماء کرام مشائخین عظام ، عمائدین ، مذہبی سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

    خبر بحوالہ "آن لائن تعمیر نیوز"
    صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مولانا سلیمان سکندر کا انتقال
  2. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,668
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    کیا خوب آدمی تھے خدا مغفرت کرے۔
  4. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ان للہ مااخذولہ مااعطی وکل شئی عندہ باجل مسمیٰ فلتصبروالتحتسب:ایسے مواقع پرہمیں صبر کی تلقین وہدایت کی گئی ہے۔اللہ تمام پسماندگان کوصبر جمیل کی توفیق ارزانی فرمائے۔
  5. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,302
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آمین ثم آمین
  6. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں