"عرفانِ محبت( پامال نہ ہوگی کبھی گلزارِ محبت)

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 29, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    "عرفانِ محبت( پامال نہ ہوگی کبھی گلزارِ محبت)

    انکار ہے اللہ کا انکارِ محمد(ﷺ)
    اللہ کا اقرار ہے اقرارِ محمد (ﷺ)

    گر دیدہٗ بینا ہو عطاء تو نظر آئے
    انوارِ الٰہی سے ہیں انوارِ محمد (ﷺ)

    سرکارِ دو عالم کی جو سنت پر فدا ہوں
    بس ان کو نظر آئیں گے انوارِ محمد (ﷺ)

    ہے سنتِ نبوی سے نہیں جن کو سروکار
    ان پر نہ کھلیں گے کبھی اسرارِ محمد (ﷺ)

    کیا پوچھنا اس کا وہ سعیدِ ازلی ہے
    ہو جائے جسے خواب میں دیدارِ محمد (ﷺ)

    غم مجھ کو نہیں لاکھ زمانہ ہو مخالف
    پامال نہ ہوگا کبھی گلزارِ محمد (ﷺ)

    ہو جاتے ہیں اصحاب ادب سے ہمہ تن گوش
    اس طرح سنا کرتے تھے گفتارِ محمد (ﷺ)

    کیا پوچھتے ہو ،ان کے مدارج کی نہیں تھاہ
    قربان میں ان پرجو ہیں انصارِ محمد (ﷺ)

    قربان کریں جان، یہاں سر کے بل آئیں
    دربارِ محمد (ﷺ) ہے یہ دربارِ محمد (ﷺ)

    ہے کون بسا دیدہٗ ودل میں تیرے احمدؔ
    ہر دم تجھے حاصل ہے جو دیدارِ محمد (ﷺ)

    صدقہ میں محمد کے تو احمد ؔ کی دعا سن
    اللہ دکھا پھر اسے دربارِ محمد (ﷺ)
  2. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    [​IMG]

    أحسنت بارك الله فيك
  3. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    صلی اللہ علیہ وسلم

اس صفحے کو مشتہر کریں