عرفان محبت“قال میں اب ہے حال کی لذت“

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 20, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    عرفان محبت“قال میں اب ہے حال کی لذت“
    (کلام حضرت مولانا محمد احمد پرتاب گڈھی رحمۃ اللہ علیہ)

    کون جانے جمال کی لذت
    کون سمجھے جلال کی لذت

    ہجر میں ہے وصال کی لذت
    نقص میں ہے کمال کی لذت

    روح پر وجد ہو گیا طاری
    اللہ اللہ سوال کی لذت‘

    ہے محبت سے جو بھی بیگانہ
    جانے وہ کیا ملال کی لذت

    ہو گئی تیرے عشق کی پرواز
    قال میں ہے اب حال کی لذت

    ہر بُنِ مو پہ کیف طاری ہے
    واہ رے امتثال کی لذت

    غم میں بھی بخشی ہے کیف وسرور
    ذہن کے انتقال کی لذت

    دولتِ بندگی جسے نہ ملی
    جانے کیا عرضِ حال کی لذت

    کیا انو کھی ہے کیا نرالی ہے
    عشق میں احتمال کی لذت

    جس نے چکھی نہیں ، وہ کیا جانے
    ہے عجب انفعال کی لذت

    رکھتی ہے ان کے درپہ سر بسجود
    مقصد بے مثال کی لذت

    روح اڑنے لگی مسرت سے
    اُف صدائے تعال کی لذت

    عاصیوں نے بھی خوب ہی لوٹی
    رحمت ذو الجلال کی لذت

    ان کے ذکر لطیف کے آگے
    گرد ہے کیف وحال کی لذت

    کاش ملتی مجھے مقدر سے
    سوز عشقِ بلال کی لذت

    ان کا جو ہوگیا ، وہ پاتا ہے
    رحمتِ بے مثال کی لذت

    عشق والے ہی اس کو پاتے ہیں
    روز وشب ماہ وسال کی لذت

    لذتِ بندگی کے سامنے ہے
    ہیچ سب حال وقال کی لذت

    بندہ خاص حق کو ملتی ہے
    دولتِ لازوال کی لذت

    مست رکھتی ہے رات دن احمد
    مجھ کو ان کے خیال کی لذت​
  2. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بہت بہت مبارک ہوجناب جوآپ بزرگوں کے کلام منظوم پیش فرماکردلوں کوتڑپادیتے ہیں۔شکریہ صدشکریہ
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بندہ خاص حق کو ملتی ہے
    دولتِ لازوال کی لذت

    مست رکھتی ہے رات دن احمد
    مجھ کو ان کے خیال کی لذت
    جزاک اللہ خیرا
  4. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    روح اڑنے لگی مسرت سے
    اُف صدائے تعال کی لذت

    عاصیوں نے بھی خوب ہی لوٹی
    رحمت ذو الجلال کی لذت
  5. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    یہ کلام عارفانہ کیا پڑھا کہ
    ماشآء اللہ۔ قلب کی آتشِ عشق بڑھانے میں کافی ہے۔ جزاک اللہ خیرا حضرت قاسمی صاحب!
  6. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت ہی بہترین کلام کا انتخاب کیا ہے پر سوز بھی ہے دلنواز بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں