عرفان محبت“ خدا کے سامنے جب شوق سے گردن میری خم ہے

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 27, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    [align=center] “عرفان محبت“ خدا کے سامنے جب شوق سے گردن میری خم ہے


    کسی کے سامنے میں کیوں جھکوں پرواہ کیا مجھ کو
    خدا کے سامنے جب شوق سےگردن مری خم ہے

    مجھے ہے ناز اس کی بندگی پر اور غلامی پر
    نہیں جس کے علاوہ اور کوئی خلاق عالم ہے

    غلط ہے غیر پر مجھکو بھروسہ ہے اگر کچھ بھی
    بجز اللہ کوئی اپنا مونس ہے نہ ہمدم ہے

    سوا اللہ کے کیوں غیر کو حاجت روا سمجھیں
    زمین وآسماں اس کا ،اسی کا عرش اعظم ہے

    ہم ان کو یاد کرتے ہیں ، وہ ہم کو یاد کرتے ہیں
    یہ وہ دولت ہے جس کے سامنے جو چیز ہے وہ کم ہے

    مبارک مجھ کو ، قربان کردوں کیوں نہ جان اپنی
    اسی کا ذکر ہے ہر دم ،اسی کی یاد پیہم ہے

    رسول پاک لا احصیٰ ثناءاً جب کہ فر مائیں
    کرے تعریف پھر اس کی کوئی کس میں یہ دم خم ہے

    جہالت سر کشی اور ظلم سے تاریک دنیا تھی
    جب آئے رحمتِ عالم جہاں رحمت کا عالم ہے

    گھٹائیں کفر کی چھائی ہوئی تھیں ساری دنیا پر
    خدا کے نو ر سے اب تو منور سارا عالم ہے

    جو تن من ودھن سبھی قربان کردے اس کی مرضی پر
    وہی اللہ والا، عاشقِ فخرِ دو عالم ہے

    تمہارا ہوں تمہارا غیر سے ہے مجھ کو کیا مطلب
    محبت آپ سے سرکار ہے لیکن ابھی کم ہے

    مجھے اپنا بنائیں گے ، مجھے جلوہ دکھائیں گے
    میں اس قابل نہیں لیکن مجھ کو یہ تاہم ہے

    ہے اس دولت پہ ہفت اقلیم کی بھی سلطنت قرباں
    غلامی پر ہے جس کی ناز وہ نبیوں کا خاتم ہے


    [/align]
  2. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آج کافی دنوں بعد زیارت ہوئی عرفانِ محبت کی۔ جزاک اللہ خیرا
  3. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    الحمدللہ
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    مجھے اپنا بنائیں گے ، مجھے جلوہ دکھائیں گے
    میں اس قابل نہیں لیکن مجھ کو یہ تاہم ہے

    ہے اس دولت پہ ہفت اقلیم کی بھی سلطنت قرباں
    غلامی پر ہے جس کی ناز وہ نبیوں کا خاتم ہے
    الحمد للہ ۔ سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
  5. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں