عرفان محبت( ذرہ ماہ تمام ہو تا ہے)

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 4, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ذرہ ماہ تمام ہو تا ہے

    جب کوئی ہم کلام ہوتا ہے
    دل کا برہم نظام ہوتا ہے

    عشق میں جو بھی خام ہوتا ہے
    بس وہ محرومِ جام ہوتا ہے

    کس قدر اہتمام ہوتا ہے
    تب کہیں جام ، جام ہوتا ہے

    حسن کا انتظام ہوتا ہے
    عشق کا یونہی نام ہوتا ہے

    عشق کا جو غلام ہوتا ہے
    وہ جہاں کا امام ہوتا ہے

    عشق کا انتقام کیا کہنا
    لطف کا انتقام ہوتا ہے

    اللہ اللہ ! عشق والوں کا
    ہر نفس اک پیام ہوتا ہے

    کوئے محبوب کا ہر اک ذرہ
    قابلِ احترام ہو تا ہے

    عشق کی اک نگاہ سے احمد
    ذرہ ماہِ تمام ہوتا ہے ​
  2. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    عشق کی اک نگاہ سے احمد
    ذرہ ماہِ تمام ہوتا ہے

    یہی سچ اوریہی حق ہے ،عشق حقیقی ہی میں ہماری نجات مضمرہے ،اللہ سے عشق اس قدرہوناچاہئے کہ ہم جدھردیکھیں،جس چیزکودیکھیں جب دیکھیں عشق الہی کاجلوہ ،محبت الہی کامنظر،فریفتگی اوروارفگتی کی کیفیت اورنشہ ہروقت اورہمہ وقت طاری ہوناچاہئے۔زبان پراسی محبوب کانام جاری رہے ،اسی ایک ذات سے یاری رہے،قلب میں ہردم ذکرباری رہے۔اے کاش ہمیں بھی ایسی ہستیاں نصیب ہوجائیں جن کے ذریعہ ایصال الی المطلوب ہوسکے۔​
    الہی عاقبت محمودگرداں​
  3. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  4. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت قاسمی صاحب مدظلہ! صدائے فقیر کا کچھ انتظام فرما دیجیے۔
  5. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ۔چہ معنیٰ دارد؟
  6. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت مفتی صاحب مدظلہ! فقیر کی کچھ صدائیں آپ کی فضاؤں میں بھی گردش کر رہی ہیں، کچھ تو رحم فرما دیجیے،خاموشی میں فراموشی نہ کیجیے۔
  7. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    حضرت مفتی صاحب مدظلہ! فقیر کی کچھ صدائیں آپ کی فضاؤں میں بھی گردش کر رہی ہیں، کچھ تو رحم فرما دیجیے،خاموشی میں فراموشی نہ کیجیے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں