عرفان محبت( کبھی طاعتوں کا سرور ہے کبھی اعتراف قصور ہے )

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 5, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,626
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    [align=center][align=center]عرفان محبت( کبھی طاعتوں کا سرور ہے کبھی اعتراف قصور ہے )

    نہ وہ ذوق ہے ، نہ وہ شوق ہے، نہ وہ کیف ہے ، نہ سرور ہے
    ہے ہر ایک چیز ہی بے مزاجو نظر سے اپنی تو دور ہے

    کبھی طاعتوں کا سرور ہے،کبھی اعتراف قصور ہے
    ہے مَلک کو جس کی نہیں خبر، وہ حضور میرا حضور ہے

    ترا ذکر ہے، تری یاد ہے، ترا نام تیرا پیام ہے
    ہے اگر نصیب تری رضا تو یہ ہجر جانِ حضور ہے

    تری یاد دل کی مرے دوا، ترانام روح کی ہے شفا
    ترا بھولنا مری موت ہے ،ترا ذکر حاصل طور ہے

    میں برا ہزار سہی مگر، ہے کرم پہ تیرے مری نظر
    تو کریم ہے تو رحیم ہے مجھے ناز اس پہ ضرور ہے

    یہ کرم ہے خاص ترا کرم، نہ فدا ہوں کس لئے تجھ پہ ہم
    تو نظر میں جب سے سما گیا ،نظر آتا نور ہی نور ہے

    یہ شرف ہے میرا بڑا اہم، درپہ میرا جو سر ہے خم
    رہوں دوستو! نہ میں کیوں چہ غم جو کرم کا ہوتا ظہور ہے

    ترے عشق میں میں فنا ہوں ، تری یاد ہی میں لگا رہون
    تو کرم سے اپنے مجھے بچا! کہ یہ دور دورِ شرور ہے

    جو ہے اہل ِ عشق کی ابتدا، جو ہے اہلِ عشق کی انتہا
    میں بتاؤں احمد بے نوا، مرا اعتراف قصور ہے​
    [/align][/align]
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ترے عشق میں میں فنا ہوں ، تری یاد ہی میں لگا رہون
    تو کرم سے اپنے مجھے بچا! کہ یہ دور دورِ شرور ہے

    جو ہے اہل ِ عشق کی ابتدا، جو ہے اہلِ عشق کی انتہا
    میں بتاؤں احمد بے نوا، مرا اعتراف قصور ہے
    سبحان اللہ
  3. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    لگتاہے عرفان محبت میں معرفت محترم قاسمی صاحب کوپورے طورپرہوچکی ہے۔
    قدرگوہرشاہ داندیابداندجوہری​
  4. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    درُست فرمایا۔
  5. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشآء اللہ۔ اللہ والوں کے کلام میں انوارات چھلکتے ہیں۔ آنکھ سے دیکھے پڑھ رہا ہوں مگر لگتا ہے کہ قلب بھی ساتھ برابر شامل ہے، اسی لیے تو۔۔۔۔۔۔۔
  6. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    عرفانِ محبت کی کتابت والد صاحب کر چکے ہیں۔۔۔۔
    مولانا احمد پرتاب گڈھی صاحب کی عارفانہ شاعری پر مشتمل بڑی خوبصورت کتاب ہے ۔۔۔!
  7. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    رے عشق میں میں فنا ہوں ، تری یاد ہی میں لگا رہون
    تو کرم سے اپنے مجھے بچا! کہ یہ دور دورِ شرور ہے

    جو ہے اہل ِ عشق کی ابتدا، جو ہے اہلِ عشق کی انتہا
    میں بتاؤں احمد بے نوا، مرا اعتراف قصور ہے

اس صفحے کو مشتہر کریں