علمائے کرام اعتراضات کے شکنجہ میں

'بزمِ طلبہ و طالبات' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏جنوری 13, 2013۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    علماء وقت کے تقاضوں کو نہیں پہچانتے وہ قدامت پرست اور دقیا نوسی ہیں یہ علماء کے اوپر جدید طبقہ کا ایک عام اعتراض ہے ان کے نزدیک اس کی ایک بہت واضح مثال یہ ہے کہ علما ء انگریزی اور جدید علوم کی تعلیم کو جائز نہیں سمجھتے جب کہ کسی زبان اور کسی علم میں کوئی خرابی نہیں اور موجودہ زمانہ میں تو یہ زبان اور یہ علم کسی قوم کی ترقی اور سربلندی کے لئے بالکل ضروری ہوگئے ہیں ۔یہ علما ء کے بارے میں عا م بات ہے مگریہ بات جتنی عام ہے اتنی ہی غلط ہے میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتاہوں کہ کوئی بھی واقعی عالم ایسا موجود نہیں ہے اور نہ کبھی موجود تھا جونفس تعلیم جدید یانفس انگریزی زبان کی تحصیل کو حرام سمجھتاہو اگر کوئی شخص علماء کی طرف اس بات کو منسوب کرتاہے کہ وہ علوم جدیدہ کی مجرد تحصیل کے مخالف ہیں تو یہ ایک سراسر غلط الزام ہے صحیح بات یہ ہے کہ علماء کی مخالفت بھی اعتبار تعلیم نہیں بلکہ باعتبار انجام ہے یعنی وہ اصلاًتعلیم جدیدکے مخالف نہیں ہے بلکہ اس انجام کے مخالف ہیں جوعموماً اس تعلیم کے بعد نوجوانوںمیں پیدا ہوجاتاہے اور پھر زندگی بھر قائم رہتاہے اسی عمومی انجام کو دیکھ کر انہوں نے مسلم نوجوانوںکو اس تعلیم سے روکنا شروع کردیا اگر ایسا نہ ہو تو و ہ ہرگز اس سے روکنے کی ضرورت نہ سمجھیں بلکہ اس کی ترغیب دلانے والے بن جائیں۔
  2. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    علماء سے بڑھ کر وقت کے تقاضوں کو کون پہچان سکتا ہے ؟
    علماء قدامت پسند نہیں بلکہ حقیقت پسند ہوتے ہیں ۔
    جزاک اللہ خیرا
  4. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ احسن الجزا
  5. شکیل یونس

    شکیل یونس وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  6. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  7. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  8. مظاہری

    مظاہری نگران ای فتاوی ای فتاوی ٹیم ممبر رکن

    پیغامات:
    211
    موصول پسندیدگیاں:
    202
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    حق یہ ہے کہ ایسے الزامات لگانے والے حضرات سوچنے سمجھنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہین رکھتے تس پر یہ زعم کہ وہ مفکر ہیں، ہاں دو میدانوں میں آج کا عالم یقینی طور پر پچھڑگیا پہلی سوشل مارکیٹنگ جو سیاہ سفید ثابت کرنے کی صلاحیت رکحتی ہے اور دوسری چیز ہے معاشرت پہلی میں پچھٹنے کی وجہ نام وممود اور ریا سے پرہیز بنا کہ علما ریا اور مارکیٹنگ میں فرق نہیں کرسکے اور معاشرت میں اسلئے پچھڑگئے کہ اسلامی معاشرت سیکھی نہیں اور دنیاوی معاشرت انکے گلے نہیں اترتی کہ وہ قدم قدم پر افلاس خودغرضی اور بے راہ روی کا شکار ہے -
    محمد یوسف نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں