عورت

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏فروری 4, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,947
    موصول پسندیدگیاں:
    986
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کتاب ‘‘ستیا رتھ پر کاش‘‘ کے اقتباسات​
    عورت کو ضرور خوش رکھنا چاہئے:
    جس خاندان میں عورت خاوند سے اچھی طرح خوش رہتی ہیں اسی خاندان میں کُل خوش نصیبی اور اقبال مندی قیام کرتی ہے ۔ جہا ں شور وشرابا رہتا ہے وہاں بد بختی اور افلاس کا ڈیرہ جماتا ہے
    جب عورت خاوند سے محبت نہیں رکھتی اور اسکو خوش نہیں کرتی تو خاوند کے ناخوش ہو نے سے اس میں اولاد کی خواہش پیدا نہیں ہوتی ۔
    چونکہ عورت کی خوشی سے سب خاندان خوش رہتا ہے اس کی نا خوشی میں سب نا خوش رہتے ہیں اور تکلیف پاتے ہیں۔

    عورت ہو ہمیشہ پوجا (سلام)کرنی چاہئے:
    باپ ،بھائی، خاوند اور دیور ان کی عزت کریں اور زیور وغیرہ سے خوش رکھیں ، جن کو بہت بہتیری خواہش ہو وہ ایسا کریں ۔
    جس گھر میں عورتوں کی عزت ہوتی ہے اس میں آدمی با علم ہو کر دیو نام سے ملقب ہوتے اور راحت سے رہتے ہیں اور جس گھر میں عورتوں کی عزت نہیں ہوتی وہاں سب کام بگڑ جاتے ہیں۔
    جس گھر یا خاندان میں عورتیں غمگین ہو کر تکلیف پاتی ہیں وہ خاندان جلد تباہ ہو جاتا ہے اور جس گھر یا خاندان میں عورتیں آنند سے پُر حوصلہ اور خوشی میں بھری رہتی ہیں وہ خاندان ہمیشہ بڑھتا رہتا ہے ۔
    یہ بات ہمیشہ خیال میں رکھنی چاہئے کہ لفظ ‘‘پوجا‘‘ کے معنیٰ عزت کے ہیں اور دن رات میں جب جب پہلے ملیں یا جدا ہوں تب تب محبت سے ‘‘نمستے ‘‘ ( السلام علیکم ) ایک دوسرے سے کریں ۔

    عورت کے فرا ئض:
    عورت کو چاہئے کہ کہ بڑی خوشی سے گھر کے کاموں میں ہو شیار ی سے رہے ، سب چیزوں کو عمدگی سے بناوے ، گھر کی صفائی رکھے اور خرچ میں بے پرواہی نہ کرے یعنی مناسب خرچ کرے ،سب چیزیں صاف رکھے اور خوراک اس طرح بنائے کہ جو دوائی بن کر جسم یا روح میں بیماری کو نہ آنے دے ۔ جو جو خرچ ہو اس کا حساب ٹھیک ٹھیک رکھ کر خاوند وغیرہ کو سنا دیا کرے ۔ گھر کے نو کر چاکروں سے مناسب کام لے ،گھر کے کسی کام کو بگڑنے نہ دے۔
  2. یوسف ثانی

    یوسف ثانی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    73
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشا ء اللہ، مصنف نے عورت سے متعلق بہت اچھے خیالات پیش کئے ہیں لیکن یہ دو باتیں ناقابل فہم ہیں۔

    1۔اولاد کی خواہش تو ہر عورت میں موجود ہوتی ہے، خواہ وہ اپنے خاوند سے محبت کرے یا نہ کرے۔ اپنے خواند کو خوش کرے یا ناراض رکھے اور خاوند اس سے خوش ہو یا ناخوش

    2۔ پوجا تو غالباََ عبادت کو کہتے ہیں، سلام کو نہیں۔ دندو مت میں بھی عورت ہی اپنے خواند کی پوجا کرتی ہے۔ عورت کو پوجنا چہ معنی دارد؟ شاید یہاں کمپوزنگ میں کوئی غلطی ہوگئی ہو
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,947
    موصول پسندیدگیاں:
    986
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    [/size]
  4. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  5. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    عورت کو ضرور خوش رکھنا ہی چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    شیئرنگ پر آپ کا شکریہ
  6. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ہنودکے یہاں عورت کی کیاقدرومنزلت ہے اس پرہندوکتاب کے اقتباسات معلومات افزاہیں۔
  7. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,470
    موصول پسندیدگیاں:
    409
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    شیئرنگ پر آپ کا شکریہ

اس صفحے کو مشتہر کریں