غزل۔۔۔وہ خلوت میں جب سے ہیں آنے لگے۔۔۔۔محمد ذیشان نصر

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏اکتوبر 8, 2012۔

  1. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وہ خلوت میں جب سے ہیں آنے لگے
    مزے ہم محبت کے پانے لگے

    رہا یاد ہم کو نہ کچھ بھی نصر
    سوا ان کے سب بھول جانے لگے

    پلا کر ہمیں جامِ الفت وہ پھر
    ترانے وفا کے سنانے لگے

    ہوئے ختم جب جام سب کے سبھی
    وہ آنکھوں سے مے پھر پلانےلگے

    سنا کر محبت کے قصے ہمیں
    یقیں وہ وفا کا دلانے لگے

    کیا یوں ہی بے خود انہوں نے ہمیں
    ہمیں یوں ہی مجنوں بنانے لگے

    ہوا پورا مطلب گئے پھر بدل
    شب و روز کرنے بہانے لگے

    وہ کر کر تقاضے نئے روز و شب
    محبت پھر اپنی جتانے لگے

    کھلی آنکھ جب پھر نہ تھا پاس کچھ
    ہمیں اپنے سب ہی بیگانے لگے

    حقیقت تھے سمجھے جسے کل تلک
    وہی آج ہم کو فسانےلگے

    جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی
    وہ کر کے محبت ٹھکانے لگے

    محمد ذیشان نصر
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    رہا یاد ہم کو نہ کچھ بھی نصر
    سوا ان کے سب بھول جانے لگے
    ذیشان بھائی اسی لئے تو آپ نے ہم سب کو بھلا دیا ہے ۔ ۔ ۔ میں بھی کہوں معلوم نہیں ذیشان بھائی کہاں کھو گے ہیں اب پتہ چلا ہے کہ جناب کہاں کھو گئے ہیں ۔
    جُگ جُگ جیو جناب ذیشان بھائی
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    وہ خلوت میں جب سے ہیں آنے لگے
    مزے ہم محبت کے پانے لگے

    میں بھی کہوں ذیشان نصر صاحب کہاں چلے گئے؟
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اب معلوم ہو گیا ہو گا ذیشان بھائی کہاں کھو گے تھے ؟؟؟
  5. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جی میں تو بس آپ کے پاس ہی تھا آپ نے محسوس نہیں کیا
  6. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جناب اتنے پاس کے محسوس ہی نہیں ہوئے
  7. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب زیشان بھائی
  8. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی
    وہ کر کے محبت ٹھکانے لگے
  9. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پسندیدگی کے لئے تمام احباب کا شکر گذار ہوں۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں