غزل۔۔۔!تری یاد دل سے مٹانے لگے۔۔۔محمد ذیشان نصر

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏اکتوبر 8, 2012۔

  1. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    تری یاد دل سے مٹانے لگے
    تجھے رفتہ رفتہ بھلانے لگے

    تمہارے بنا بھی ہیں جی سکتے ہم
    زمانے کو اب یہ دکھانے لگے

    مقدر ہمارے ہوئے خواب پھر
    جبھی تجھ کو دل میں بسانے لگے

    خزینے وفا کے لٹا کر سبھی
    ترے در سے تشنہ ہی جانےلگے

    بچی تھی یہی جاں مرے پاس پھر
    وہی تجھ پہ اب ہم لٹانے لگے

    چلی پھر ہوا یوں ہوا ختم سب
    وفا کر کے یوں ہم ٹھکانے لگے

    جنہیں لوگ پاگل سمجھتے تھے سب
    وہی لوگ ہم کو سیانے لگے

    ہوئے ہم تو تائب محبت سے اب
    تصور کے بت سب گرانے لگے

    اور مقطع عرض ہے ۔۔۔

    تمناؤں کا خون کر کے نصر
    سراپنا لحد میں چھپانے لگے

    محمد ذیشان نصر
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,559
    موصول پسندیدگیاں:
    759
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہوئے ہم تو تائب محبت سے اب
    تصور کے بت سب گرانے لگے
    واہ بہت خوب ۔ زبردست ہے
  3. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پسندیدگی کےلۓ شکریہ نبیل بھائ
  4. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور فعال رکن Staff Member وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    1,519
    موصول پسندیدگیاں:
    123
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  5. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,573
    موصول پسندیدگیاں:
    449
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    واہ بہت خوب ۔ زبردست ہے :->~~ :->~~
  6. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پسندیدگی کے لئے تمام احباب کا مشکور ہوں۔۔۔!
    ارشاد احمد غازی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ارشاد احمد غازی

    ارشاد احمد غازی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    55
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    صنف:
    Male
    محبت کا ارادہ بدل جانا بھی مشکل ہے....

    تمھیں کھونا بھی مشکل ہے تمھیں پانا بھی مشکل ہے....

    اداسی تیرے چہرے کی گوارہ بھی نہیں لیکن....

    تیری خاطر ستارے توڑ کے لانا بھی مشکل ہے....

    ذرا سی بات پر آنکھیں بھگو کے بیٹھ جاتے ہو....

    تمھیں تو اپنے دل کا حال بتانا بھی مشکل ہے....

اس صفحے کو مشتہر کریں