غزل

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏ستمبر 20, 2014۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    وہ باندھ لے جوڑا تو زمیں سائے کو ترسے
    اور کھولدے گیسو تو گھٹا جھوم کے برسے

    انگڑائیاں لینے لگیں تو پھر دل میں امیدیں
    پھر دیکھا کسی نے مجھے دزدیدہ نظر سے

    پہروں مرا دل ضبط کی حد میں نہیں رہتا
    پل پھر ترا آنچل جو ڈھلک جائے ہے سر سے

    الٹے وہ نقاب اپنا تو رقصاں ہوں بہاریں
    مکھڑا وہ چھپالے تو چمن رنگ کو ترسے

    کھل جائے گا یہ راز کہ تم کتنے حسیں ہو
    تم آئینہ دیکھو تو کبھی میری نظر سے

    اب کون مری پرشش احوال کرے گا
    پتھر نہیں آتے اب تو کسی گھر سے

    بد نامی کردار بھی کیا چیز ہے یارو
    ہم گھر سے نکلتے نہیں رسوائی کے ڈر سے

    تم دل کی صفائی کا ہنر مجھ سے سمجھ لو
    آئینہ گری سیکھو کسی آئینہ گر سے

    اچھائی برائی سے قلندر کو غرض کیا
    آزاد ہے ہر کشمکش عیب وہنر سے

    پھیرا ہی لگاتے رہو تم شہر میں ہمسر
    کیا جانے وہ کس وقت گذر جائے کدھر سے
    (ہمسر قادری)
    محمد نبیل خان اور محمدداؤدالرحمن علی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پھیرا ہی لگاتے رہو تم شہر میں ہمسر
    کیا جانے وہ کس وقت گذر جائے کدھر سے

    واہ ۔ قاسمی صاحب ! کہیں تھک نہ جانا پھیرے لگا لگا لگا لگا لگا لگا لگا لگا لگا لگا کر:D
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,290
    موصول پسندیدگیاں:
    1,707
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    نبیل بھائی قاسمی صاحب تو تھکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ تھک چکے ہیں۔ اسے لیے تو حضرت عالی وقار نے آپ کو حکیمانہ مشورہ دیا ہے۔ تھکاوٹ دور کریں اور منزل کی جانب روانہ ہوں۔ حکیم صاحب کے دیے ہوئے مشورہ پر عمل ضرور کریں۔ میں صرف آپ کو اتنا کہوں گا ہمت مرداں مدد خدا۔ ہمت کریں اب منزل دور نہیں۔:) مجھ جیسے بزرگوں کم عقلوں کی دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔:p
    محمد نبیل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    یار داؤد کیوں بھابھی صاحبہ کے "جملہ حقوق "غیر محفوظ کرانے کے چکر میں پڑے ہو تمہیں معلوم ہے ماشاء اللہ بھابھی حافظ قرآن ہے سورہ جن کی پھونک ماردی تو تو تو۔۔۔۔۔۔دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔
    محمد نبیل خان اور محمدداؤدالرحمن علی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,290
    موصول پسندیدگیاں:
    1,707
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    نہیں جناب عالی میں بھا بھی صاحبہ کے "جملہ حقوق " کو غیر محفوظ نہیں بلکہ محفوظ بنانا چاہتا ہوں۔ رہی بات سورہ جن کو تو شکریہ کہ آپ نے قبل از وقت میری آنکھیں کھول دیں۔
    محمد نبیل خان اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    محبتوں اور مشوروں کا بہت شکریہ دوستو
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشاء اللہ۔ بہت بہت خوب۔ مزہ آگیا پڑھ کر۔

اس صفحے کو مشتہر کریں