غفلت سب سے خطرناک مرض

'بزرگانِ دین' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏دسمبر 29, 2018۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    غفلت سب سے خطرناک مرض​
    بزرگوں نے فرمایا ہے کہ غفلت ام الامراض ہے سارے گناہوں کی جڑ یہی غفلت ہے اور اس سے کلب کے اندر امراض نفسانی پیدا ہوتے ہیں اللہ والوں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں لرزتے اور کانپتے رہتے ہیں ان کو ہر وقت خطرہ لگتا رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ناراض نہ ہو جائیں یہی ان کے تقویٰ و اخلاص کی علامت ہے اسی کو کہا گیا ہے والمخلصون علیٰ خطر عظیم ۔
    ایک بزرگ تھے جو بوڑھے ہو چکے تھے ایک دفعہ تشریف لے جا رہے تھے ان کے ساتھ کچھ مریدین تھے راستے میں ایک درخت ملا ۔جب وہ بزرگ اس درخت کے قریب پہنچے تو سردی کا زمانہ ہونے کے باوجود ان کو پسینہ آنے لگا اور غش کھا کر گر پڑے جب ہوش آیا تو لوگوں نے ان سے پوچھا آپ کی یہ حالت کیونک ہو گئی۔ فرمایا !اس کے بارے میں نہ پوچھو اصرار کرنے پرفرمایا! جوانی کے زمانے میں اسی مقام پر اسی درخت کے نیچے مجھ سے ایک گناہ صادر ہو گیا تھا ۔آج بڑھاپے میں یہاں پہنچ کر وہ یاد آ گیا۔ اس لئے خوف سے میری یہ کیفیت ہوگی۔
    اس بات کو خوب سمجھ لینا چاہیے کہ گناہ سنکھیا سے زیادہ مضرہے ،سنکھیا سےتو جان چلی جاتی ہے ،جسم مردہ ہو جاتا ہے۔مگر گناہ سے تو دل مردہ ہوتا ہے جو جسم کی موت سے بدرجہا بڑھ کر ہے۔ اللہ تعالی حفاظت فرمائے۔(نمونہ سلف)

اس صفحے کو مشتہر کریں