غیرت مند ہاتھی کا حیرت انگیز واقعہ

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 4, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    غیرت مند ہاتھی کا حیرت انگیز واقعہ:​

    بادشاہ بہادر شاہ ظفر خاندان مغلیہ کا آخری بادشاہ تھا انکی عمر کا آخری حصہ بڑا درد ناک رہا انگریزوں نے انہیں گرفتار کیا انکے سامنے انکے عزیز قتل کئے گئے انھیں قید وبند کی تاریکیوں میں پھینک ڈالا۔
    بہادرشاہ ظفر کا ایک مشہور معمر مولا بخش نام کا قدیم ہاتھی تھا اس نے کئی بادشاہوں کو سواری دی تھی اس ہاتھی کی عادتیں بالکل انسان جیسی تھیں قدوقامت میں ایسا بلند وبالا کہ سر زمین ہند میں اسکی مثال نہ تھی یہ ہاتھی جب بیٹھتا تھا تو اور ہاتھیوں کے قد کے برابر ہو تا تھا خوبصورتی میں اپنا جواب نہ رکھتا تھا کسی آدمی کو سوائے ایک خدمتی کے پاس نہ آنے دیتا تھا جس دن بادشاہ کی سواری ہوتی تھی اس سے ایک دن پہلے ہی چوب دار جاکر حکم سنا دیتا تھا کہ میاں مولا بخش ! کل تمھاری نو کری ہے ہوشیار اور تیار ہو جاؤ بس اس وقت سے وہ تیار ہو جاتا ، جس وقت ہوا دار سواری میں بادشاہ نقار خانہ کے دروازے سے بادشاہ برآمد ہو تے چلا کر سلام کرکے خود ہی بیٹھ جاتا حرکت بھی نہ کرتا ، جب بادشاہ سوار ہو جاتے اور فوج دار نے اشارہ کردیا تو فوراً تیار ہو جاتا اور کھڑا ہو گیا، مختصر یہ کہ جب سواری سے فرصت پائی تو ویسا ہی مست ہو جاتا جیسا پہلے تھا ، یہ کمال اس ہاتھی کو حاصل تھا جب فیل خانہ شاہی پر انگریزوں کا قبضہ ہوگیا تو مولا بخش نے دانہ پانی چھوڑ دیا، فیل بان نے جاکر حاکم کو اطلاع دی کہ ہاتھی نے کھانا پینا چھوڑدیا ہے حاکم کو یقین نہ آیا فیل بان کو برا بھلا کہا کہ ہم چل کر خود کھلائیں گے ، وہ شیرینی لڈو مٹھائی اور کچوریاں ساتھ لے کر ہاتھی کے تھان پرپہونچا اور مٹھائی کا ٹوکرا ہاتھی کے سامنے رکھوادیا ، ہاتھی نے غصہ میں آکر ٹوکرے کو اس طرح کھنچ مارا کہ اگرکسی آدمی کو لگتا تو کام تمام ہو جاتا ٹوکرا دور جا گرا اور تمام شیرینی بکھر گئی ، حاکم کہنے لگا ہاتھی باغی ہے اسے نیلام کردو ، چنانچہ اسی روز صدر بازار میں لا کھڑا کیا اور نیلام کی بولی بولی لیکن کوئی خریدنے والا نہ تھا ، آخر ایک پنساری نے ڈھائی سو روپئیے کی بولی لگائی اسی بولی پرنیلام ختم کردیا گیا ، فیل بان نے ہاتھی سے کہا کہ لےبھائی تمام عمر تونے بادشاہوں کی نوکری کی اب تقدیر پھوٹ گئی کہ ہلدی کی گرہ بیچنے والے کے دروازے پر چلنا پڑا یہ سنتے ہی ہاتھی کھڑے قد سے زمین پر گر پڑا اور جاں بحق ہو گیا ۔ (ماخوذ از کتابیں ہیں چمن اپنا ص۱۶۲؎)

    فائدہ, اس غیرت مند ہاتھی مولا بخش جو شاہی فیل خانہ میں سانس لے کرعمر کا ایک بہت بڑا حصہ کاٹا تھا، اور وفاداری وفا شعاری کا مظہر تھا اسکو ظاہر ہے کہ کسی دوسرے کا دروازہ اچھا نہیں لگتا، جب ایک بے زبان جانور کے اندر اتنی عمدہ خصوصیت پائی جاتی ہے تو انسان کو بدرجہ اولیٰ وفاداری کی مثال پیش کرنیکی ضرورت ہے۔
  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کیسا با وفا ہاتھی تھا. . . .

    شکریہ قاسمی صاحب . . . . بچپن میں اس کو پڑھا تھا . . آج ایک مدت کے بعد آپ نے یاد دلایا


    جزا ک اللہ
  3. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    کیسا با وفا ہاتھی تھا. . . .

    شکریہ قاسمی صاحب . . . .جزا ک اللہ
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    غیرت ہو تو ایسی ہو
    ہاتھی وفا والا تھا

    عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن
    دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
  5. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  6. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام علیکم ۔۔۔
    جزاک اللہ کل خیر
    شئیرنگ پر آپ کا شکریہ۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں