فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔ محمد ذیشان نصر

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏جولائی 29, 2016۔

  1. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
    کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے

    راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
    عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے

    یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
    بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے

    معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں جاناں اکثر
    رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے

    جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
    چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے

    چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
    کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے

    محمد ذیشان نصر
    9 اگست 2015
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
    کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے ۔۔ سبحان اللہ ۔سبحان اللہ
    اکبرکبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. اکبرکبیر

    اکبرکبیر وفقہ اللہ ای فتاوی ٹیم ممبر

    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    52
    صنف:
    Male
    ماشاء اللہ بہت خوب۔۔۔۔۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشاد احمد غازی

    ارشاد احمد غازی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    صنف:
    Male
    ماشا ء اللہ کیا بات اے جی

اس صفحے کو مشتہر کریں