قرآن کا پہلا اردو سرچ انجن تیار

'سوفٹ وئیر پر تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از پیامبر, ‏اکتوبر 3, 2011۔

  1. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,110
    موصول پسندیدگیاں:
    336
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بہت ذبردست معلومات . . . . .. آج ہی وذٹ کرتا ہوں :::^^::: :::^^:::
  3. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    آپ دیئے گئے ڈاؤنلوڈ لنک سے ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.
  4. شوکت کریم

    شوکت کریم وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اچھی بات ہے کہ قرآن پر کام ہو رہا ہے مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں. پاکستان میں اردو قرآن سرچ انجن پر بہت پہلے سے کام ہو چکا ہے. اس سلسلے کا پہلا سوفٹ ویر القرآن الکریم کے نام سے نورہدایت والوں نے پیش کیا پھر اس کے بعد نورہدایت ورزن ون پیش کیا گیا کہ جس میں اردو ترجمے کے ساتھ ساتھ مکمل یونی کوڈ تفسیر عثمانی بھی موجود ہے.. ساتھ ہی دو قرآنی فونٹ بھی ریلیز کیے گئے نورہدایت اور نور حرا. . . اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ریلیز کیا گیا.

    اس کے ساتھ ساتھ اور بھی کافی سارے دوستوں نے اس پر کام کیا اور المصحف، القلم نامی قرآنی فونٹ پیش کیے گئے.

    اور ادارہ اے کیو ایف ایس والوں نے ایزی قرآن و حدیث کے نام سے سافٹ ویر پیش کیا کہ جس میں بے شمار اردو تراجم اور تفاسیر کے ساتھ ساتھ مکمل صحاح ستہ بھی شامل ہیں.

    ان حالات میں موصوف کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے اردو میں پہلا سرچ انجن تیار کیا اور محترم پیامبر کا اس حوالے سے پوسٹ لگانا حقائق سے مکمل لاعلمی اور دوری کے سوا کچھ نہیں.

    درحقیقت قرآن اردو سرچ انجن بہت پہلے سے تیار ہو کر ریلیز بھی ہو چکا تھا جس کی دو مثالیں نورہدایت اور ایزی قرآن و حدیث کی صورت میں عرصہ دراز سے سامنے ہیں. سو یہ دعویٰ کہ محترم زاہد نے پہلا سرچ انجن اردو میں تیار کیا سوائے سستی شہرت حاصل کرنے کےسوا اور کچھ نہں.

    اس حوالے سے یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ اداراہ اے کیو ایف ایس اور نورہدایت والوں نے اپنے کام کے حوالے سے کوئی بھی مالی منفعت یا مدد طلب نہیں کی بلکہ ان کی سی ڈیز فری شپنگ کے ساتھ لوگوں کے دروازوں تک پہنچائی جاتی ہیں. اور موصوف زاہد صاحب نے چھوٹتے ہی وسائل کا رونا رونا شروع کر دیا اور مالی منفعت اور شہرت کے حصول کی کوشش شروع کر دی.
  5. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    جزاک اللہ شوکت کریم بھائی، واقعی میں اس بات سے لاعلم تھا. امت اخبار میں یہ خبر دیکھی تو خوشی ہوئی. پوسٹ لگادی. اب آپ نے حقیقت حال واضح کردی ہے. ان شاء اللہ آپ کی پوسٹ کی وجہ سے غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔
    ایک بار پھر جزاک اللہ خیراً
  6. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,567
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بہت ذبردست معلومات . . . . .. ہے بھائی صاحب پیامبر جیo|\~ o|\~

اس صفحے کو مشتہر کریں