لیٹ کرقرآن مجیدسننالیٹ کر قرآن پاک پڑھناکیساہے؟؟؟؟

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏مارچ 13, 2018۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,182
    موصول پسندیدگیاں:
    1,669
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    لیٹ کر قرآن مجید سننا یا موبائل فون کی اسکرین پر سے لیٹ کر قرآن پاک پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟

    سوال ؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں ' کہ لیٹ کر قرآن پاک سننا " یا موبائل کی اسکرین پر لیٹ کر قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے ؟

    : الجواب وباالله التوفیق :

    لیٹ کر قرآنِ کریم کی تلاوت سننے اسی طرح لیٹ کر قرآنِ کریم پڑھنے کی گنجائش ہے ،،
    خواہ اصل قرآن (مصحف) سے دیکھ کر پڑھے خواہ موبائل کی اسکرین سے ،،
    البتہ اس وقت ادباً اپنے دونوں پاوٴں کو سمیٹ لینا چاہئے،،

    : والدلیل علی ما قلنا : ولا بأس بالقراء ة مضطجعًا إذا ضمّ رجلیہ لما ورد من الآثار في فضیلة قراء ة بعض الآیات والسور عند أخذ المضجع منہا ما روي الترمذي عن شداد بن أوس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من مسلم یأوی إلی فراشہ، فیقرأ سورة من کتاب اللہ عز وجل حین یأخذ مضجعہ، إلا وکل اللہ عز وجل بہ ملکا لا یدع شیئا یقربہ ویؤذیہ حتی یہب، وضم الرجلین لمراعاة التعظیم بحسب الإمکان (کبری، ص: ۴۲۸، ط: دارالکتاب) فقط واللہ اعلم باالصواب

    ✍ محمد مستقیم عفااللہ عنه بڈیڈوی ،،،

    الجواب صحیح
    ابو حنیفہ
    محمد توحید سالم القاسمی
    ریاض سعودی عرب​
    بنت عبد الحميد نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں