ماحول

'حالات حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏جنوری 13, 2013۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    تہذیب جس طرح الفاظ اور معانی میں انپارنگ بھرتی ہے اسی طرح وہ اپنے نطریات اور مزاج کے مطابق ماحول بھی بناتی ہے جب ایک طالب علم داڑھی رکھنے کی وجہ سے اپنے کالج میں ’’مولوی جی‘‘کا خطاب پاتاہے اور جب ایک طالبہ کو گرلز اسکول میں ڈوپٹہ اوڑھ کر جانے کی بناپر اس کو ہم سبق لڑکیاں ’’ملانی بی‘‘کہہ کر چڑاتی ہیں ،تو یہ دراصل ایک تہذیب ہوتی ہے جوماحول کی زبان سے بول رہی ہوتی ہے ۔اسی طرح تہذیب پورے ماحول کو اپنے مخصوص مزاج کے مطابق ایک لباس ؎۱عطاکرتی ہے اور اس کو مختلف پہلوؤں سے اس طرح مزین کرتی ہے کہ اس کے دائرہ میں صرف وہی ایک باوقعت لباس نظر آتاہے اب جوشخص اس کے احاطہ میں کوئی مختلف لباس پہن کرداخل ہوتاہے ۔وہ کچھ دن تک تو اپنی سابقہ عادت کو برقرار رکھتاہے مگر بہت جلد ماحول اسے محسوس کرادیتاہے کہ وہ خوامخواہ اپنے آپ کو کارٹون بنائے -
    قوم کے نوجوانوں مغربی زبانیں سیکھو مگر شاہ عبدالعزیز صاحب کے الفاظ میں اسلامی کی ترجمانی کرنے کے لئے یورپ اور امریکہ جاؤ مگر وہاں متاع ایمان لٹانے لئے نہیں بلکہ گمراہ دنیا کو حق کا پیغام پہنچانے کا شدید احساس کرنے کے لئے زنگی کے ہرشعبوں میں گھسو اور ہر بلندی پر پہنچو مگر سچا اور پکا مسلمان ہونا تمہاری نمایا ترین خصوصیت ہوجدید علوم حاصل کر مگر عبد الماجد دریا آبادی او رڈاکٹر حمید اللہ کی زندگیاں تمہارے سامنے ہوں اعلی مناصب پر فائذ ہو مگر صدیق حسن بنکر رہو تہذیب کے مرکزوں میں جاؤ مگر محمد علی اور قبال بن کر لوٹو تمہارا صرف ماضی شاندار نہیں ہے بلکہ آج بھی اعلی ترین مثالیں تمہارے درمیان موجود ہیں تم ایک ایسے دین کے حامل ہو جو ازموں اور تہذیبوں سے بڑھ کر ہے پھر تم کہاں بھولے جارہے ہو تم نے زندگی کا ایک ایسا اعلی مقصد وراثت میں پایاہے جس کے آگے ساری دنیا ہیچ ہے پھر دنیا کی سطحی نمائشوں میں کیسے کھوئے جارہے ہو جدید علوم کا شکار ہونے کے بجائے خود جدید علوم کے مید ان کو اپنی شکار گاہ بناؤ دنیا سے متأثر ہونے کے بجائے خود دنیا پر چھاجانے کا ذہن پید اکرو زمانے کے رنگ میں رنگنے کے بجائے خود زمانے کو اپنے رنگ میں رنگ ڈالو ؎
    کافرکی یہ پہچان کہ آفاق میں گم ہے
    مؤمن کی یہ پہچان کہ گم اس میں ہے آفاق
  2. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بالکل سچ فرمایا ہے
    جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کو مشتہر کریں