ماں کی عظمت (پنجابی طرز تقریر کا شاندار نمونہ)

'آڈیوویڈیوبیانات' میں موضوعات آغاز کردہ از غزالی, ‏نومبر 11, 2011۔

  1. غزالی

    غزالی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    پاکستان میں مختلف طرزِ تقریر رائج ہیں۔ یہ اختلاف علاقوں کے اختلاف سے واقع ہوتا ہے۔ شہروں میں سادہ اور to the point تقاریر کو پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن سندھ کے اندرونی علاقوں اور خصوصاً پنجاب میں ایک مخصوص انداز کا راج ہے، مقرر مدھر آواز میں تقریر کرتا ہے تو سامعین جھوم جھوم اٹھتے ہیں۔ جھنگوی رحمہ اللہ نے ایک نئے انداز کو رواج دیا تھا، لیکن یہ انداز تقریر اب بھی رائج ہے۔ ایک نمونہ ذرا اس ویڈیو میں دیکھیے۔

    ماں کی عظمت

    [video=youtube]http://www.youtube.com/watch?v=pTB2lM9n__k[/video]
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کیا بات ہے بیٹا غزالی
    زبردست ویڈیو اپلوڈ کی ہے .زبان کم سمجھ میں آرہی ہے پر آواز میں جو نغمگی ہے وہ دل میں گھستی جارہی ہے .
    مضمون کی شیرینی ماں کی عظمت وتقدس کا گیت دماغ کو سرور دے رہا ہے .واقعی مدھر آواز ہے.
    اللہ سبحانہ تعالی خطیب پنجاب کی عمر لمبی کرے دنیا کی آخری آبادی تک یہ صدائے دل پہنچائے .
  3. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اشاعۃ التوحید والسنۃ کے شیوخ القرآن اسی انداز میں درس قرآن دیتے ہیں۔ اچھا لگتا ہے سن کر۔
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    پیامبر صا حب کیا یہ سن کر اچھا نہیں لگتا؟
    ذراعقیدت سے سنیں کتنا کچھ لطف آتا ہے

    مثل مشہور ہے ''چڑیا کی جان گئی کھانے والے کو مزہ ہی نہ ملا''
  5. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اسلام علیکم غزالی صاحب
    ماشاء اللہ آپ نے ایک عظیم خطیب کو : الغزالی : میں متعارف کرایا ہے ۔۔۔ میں نےخطیب صاحب کے کچھ بیانات یوٹیوب میں سنیں تھے ۔۔ حضرت کا انداز خطاب اچھا لگا تجسس میں اضافہ ہوا پھر ایک دفعہ لاہور میں ایک بڑے اشتہار پے ایک نام نظر سے گزرا نام کچھ جانا پہچانا تھا تو میں رک گیا اور اشتہار کو پڑھنے لگا ۔۔ جس میں لکھا ہوا تھا ۔۔ خطیب اسلام مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا علامہ محمد نورالحسن انور خاں قادری دامت فیوضہم جامعہ مسجد ٹمبر مارکیٹ میں نماز عشاء کے بعد خطاب فرمائیں گے ۔۔۔ سوچا کہ موقع اچھا میں بھی لاہور آیا ہوا ہوں چلو حضرت کا خطاب سنتے ہیں اور ساتھ میں ملاقات بھی ہو جائے گی ؛ چناچہ میں مغرب کے بعد مقررہ مقام پہ پہنچ گیا۔ کچھ دیر کے بعد خطیب صاحب بھی تشریف لے آئے ۔۔ مجھے خوب موقع مل گیا دعا سلام کے بعد میں نےحضرت سے پوچھا حضرت آپ کس ادارے سے فارغ التحصیل ہیں ؟ خطیب صاحب نے بتایا کہ میں گوجرانوالہ کے معروف دینی ادارہ مدرسہ نصرت العلوم میں محدث اعظم شیح الحدیث حضرت اقدس مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کا شاگرد ہوں اور دستار فضیلت مفسر قرآن حضرت آقدس مولانا عبد الحمید خان سواتی رحمۃ اللہ علیہ اور محدث اعظم حضرت اقدس مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دست مبارک سے سجائی تھی ۔ خطیب صاحب بلا شبہ پبجابی زبان کے بہت بڑے خطیب ہیں اور بڑے بڑے اجتماعات میں حضرت کے خطابات سننے کا موقع ملا ہے ایک دو دفعہ اردو میں بھی خطاب سننے کا موقعہ ملا ؛ ماشاءاللہ انداز خطابت خوبصورت اور دلکش ہے اللہ کریم خطیب صاحب کی عمر اور علم اور انداز خطابت میں مزید برکت عطا فرمائے آمین یارب العٰلمین
    آخر میں میں پھر غزالی صاحب کا شکر گزار ہوں
    جزاک اللہ خیرا
  6. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ اسے حسنِ اتفاق کہیے، کہ ایک تجزیاتی پوسٹ کی تانیں کہاں جاملی ہیں۔ کاش ان کا انٹرویو الغزالی میں شائع ہوجائے۔ پنجاب کے کوئی ممبر ہیں یہاں تو وہ جرأت کرلیں۔
  7. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    خان بھائی شکریہ
    لیکن مصیبت یہ ہے زبان خطیب ترکی ......ومن ترکی نمی دانم
    یعنی پنجابی زبان سے ہم بالکل ناواقف ہیں. اگر اردو میں بیان مل جائے تو کیا کہنا.
    غزالی صاحب نہیں سلمہ ہیں آپ کا نابالغ سا بھتیجا. 7کلاس کا طالبعلم
  8. ابراھیم تھانوی

    ابراھیم تھانوی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  9. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سب سے پہلے نمبر پہ ۔ '@^@|||'@^@|||'@^@|||
  10. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین

اس صفحے کو مشتہر کریں