ماں کے پاؤں تلے جنت پانے والے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 23, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,669
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ماں کے پاؤں تلے جنت پانے والے​

    مولانا سعید احمد سلطان پوری حج سے واپس آئےتو کہنے لگے کہ مکہ معظمہ میں ڈاکٹر مظہر بقا قاسمی صاحب سے ملاقات ہوئی تھی ،وہاں وہ ام القریٰ یونیورسٹی میں فروفیسر ہیں ، عزت واحترام سے رہتے ہیں، میری انہوں نے اس طرح خاطر مدارات کی جیسے کوئی چھوٹا بھائی بڑے بھائی کی کر سکتا ہے ،حالانکہ وہ صرف دارالعلوم دیوبند کے ہم سبق ساتھی تھی مگر ان کی بےتکلفی محبت اور خلوص میں اتنے عہدے اور ترقی کے باوجود فرق نہیں آیا ، بلکہ بڑھ گیا ہے فجزاہم اللہ خیرا۔۔۔۔

    مولانا سعید کو وہ ایک دن اپنے مکان پر لے گئے جو چوتھی منزل پر کشادہ مکان ہے مولانا سعید نے ان سے پو چھا!
    یہ بتائے اس درجے تک کس طرح پہونچے ؟
    کہنے لگے کہ یہ سوال آج تک کسی نے نہیں کیا ،البتہ میری والدہ مرحومہ نے ایک مرتبہ مجھ سے خواب میں پو چھا تھا کہ بیٹے ! تمہیں معلوم ہے کہ تم اس درجے تک کس طرح پہونچے میں نے کہا جی نہیں ۔
    والدہ نے فر مایا کہ
    تم مغرب کے وقت جو دعائیں اور کلام اللہ پڑھکر مجھے بھیجا کرتے ہو وہ اللہ تعالیٰ مجھے پہونچا دیتے ہیں اور اسکی وجہ سے میرے درجات میں ترقی دیدی جاتی ہے اور میں تمہارے لئے دعائیں کرتی ہوں تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں ترقی دے رکھی ہیں ۔ سبحان اللہ ۔

    مولانا سلطان پوری کا بیان ہے کہ ڈاکٹر مظہر بقا نے مجھے بتا یا کہ جب سے والدہ مر حومہ کا انتقال ہوا ہے میں نے معمول بنا لیا ہے کہ مغرب کے وقت انہیں کچھ نہ کچھ پڑھ کر ضرور ایصال ثواب کرتا ہوں مجھے کیا معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ اسے بھی ماں کی خدمت سمجھ کر قبول فر ماتے ہیں اور اس کے بدلے مجھ پر فضل وکرم کی بارش بر ساتے ہیں۔
    سچ کہا ہے کہ خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ۔
    اس واقعہ سے اس کی تصدیق بھی ہوتی ہے اور یہ بھی معلوم ہو تا ہے کہ آخرت سے پہلے دنیا ہی سے جنت شروع ہو جاتی ہے اور اس کی بھی تصدیق ہو جاتی ہے کہ ولد صالح مرنے کے بعد کام آتا ہے ، خدا ہر شخص کو ماں باپ کی خدمت کر نے اور انہیں راضی رکھنے کی سعادت نصیب فر مائے ۔ آمین
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
    قارئین سے گزارش ہے کہ میرے والدین مغفورین کے لیے دعا فرمائیں۔
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,669
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے والدین محترمین کو جنت الفردوس کی ابدی ودائمی نعمتیں عطا فر مائے
  5. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اٰمین ثم اٰ مین
  6. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آمین یارب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
  7. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,567
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بےشک ماںجنت کی ہوا،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
  8. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,080
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    اللہ ہم سب کو ماں باپ کا خدمت گا ر بنائے ! آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں