ماہنامہ برقی جریدہ افکارِ قاسمی شمارہ نمبر 2

'ماہنامہ برقی جریدہ افکارِ قاسمی' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏نومبر 9, 2012۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علکیم !
    تمام ممبران کو میں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ الحمدللہ افکارِ قاسمی کا دوسرا شمارہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آپ کے سامنے جلوہ افروز ہے ۔۔۔ !
    ڈاؤن لوڈ ربط یہ ہے ۔۔۔!
    شمارہ کو پڑھیے اپنے خیالات کا اظہار کیجئے ۔۔۔!
    شکریہ
    والسلام
    محمد ذیشان نصر
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,697
    موصول پسندیدگیاں:
    775
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​


    ذیشان بھائی اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین
    ماشاءاللہ افکار قاسمی بہت پیارا اور خوبصورت جریدہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے خوبصورت بنانے میں ہمارے ذیشان نصر بھائی کا ہنر شامل ہے ۔
    میں سب سے پہلے مبارک باد پیش کرتا ہوں

    ذیشان نصر بھائی کو
    کہ جن کی بے لوث محنت اور خلوص کی برکت سے ماہنامہ افکار قاسمی ہمارے سامنے ہے ۔۔ ۔ اور اپنے قاسمی صاحب یعنی
    مولانا احمد کلیم قاسمی صاحب سے کہتا ہوں جناب مبارک بھی ہو اور خوشخبری بھی کہ آپ کی مسلک حقہ اہل سنت والجماعت علمائے دیوبند سے پرخلوص محبت اور بے لوث محنت نے پھل دینا شروع کر دیا ہے اور یہ دوسرا شمارہ بھی آپ کی دعاؤں سے منظر عام پہ آگیا ہے ۔
    اور اس کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے میں سب کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
    اور آخر میں داود بھائی کے لئے جناب ہون آرام اے ۔ بہت بے چین تھے ہمارے داود بھائی “ افکار قاسمی “ کے لئے ۔ ۔۔
    دعا ہے اللہ کریم ہمیں اسی طرح مل جل کر بے لوث کام کرنے کی تو فیق عطاء فرمائے اور “ الغزالی فورم “ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے اور باقاعدگی سے ماہنامہ “ افکار قاسمی “ نکالنے کی توفیق عطاء فرئے آمین ثم آمین یا رب العٰلمین
    اور آخر میں ایک بار پھر ذیشان بھائی کو مبارک باد اور بہت بہت شکریہ
    وصلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد واٰلہ وسلم
  3. عامر

    عامر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    983
    موصول پسندیدگیاں:
    61
    صنف:
    Male
    جگہ:
    United Kingdom
    ذیشان نصر بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔۔

    ماشاءاللہ افکار قاسمی بہت پیارا اور خوبصورت بنی ہے۔۔۔۔۔

    اور اس کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کو بھی مبارک باد۔۔۔۔۔۔۔۔
  4. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں
  5. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    459
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    ذیشان بھائی اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین
    ماشاءاللہ افکار قاسمی بہت پیارا اور خوبصورت جریدہ ہے
    اور اس کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے میں سب کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتی ہوں
  6. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بالآخر مخلصین کی محنت رنگ لے آئی اور افکار قاسمی کا دوسرا شمارہ ہمارے سامنے ہے ۔ ۔ تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ ۔ ۔ اور دعا ہے کہ اللہ اس محنت کو قبول فرما کے سب کے لئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے آمین
  7. بےلگام

    بےلگام وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,560
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Spain
    خیر مبارک اور ہماری طرف سے بھی دل کی گہرایوں سے آپ کو بہت بہت مبارک ہوں
  8. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,697
    موصول پسندیدگیاں:
    775
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قاسمی صاحب کی طرف سے خاموشی ہے ۔ خیر تو ہے حضرت ؟؟؟
  9. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کیوں کہ ۔ ۔ مَن صَمَتَ نجا
  10. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    تمام احباب کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی محبتوں سے نوازا۔۔۔!
  11. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,707
    موصول پسندیدگیاں:
    810
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سب لوگ ذیشان بھائی کو اپنی محبتوں سے نواز رہے ہیں۔میری طرف سے بھی ذیشان بھائی کو مبارک باد۔
    مثل مشہور اپنا پیٹا کلوٹا ہی سہی ساری دنیا سے پیارا ہو تا ہے ۔جناب عالی افکار قاسمی تو ہمارے دل کی آواز ہے ۔ہمارا تبصرہ کیا معنیٰ رکھتا ہے ،مزہ تو تب ہے جب اراکین کے دل کی دھڑکن بن جائے۔
  12. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    مجھے یقین ہے، کہ یہ شمارہ گزشتہ شمارے کی طرح تمام خصوصیات لیے ہوئے ہوگا، اور چونکہ ذیشان نصر صاحب در آئے ہیں، اسلیے اہلیانِ غزالی کو کچھ زیادہ توقع کرنا چاہیے۔

    چند مشورے کہنے ہیں، گر قبول افتد، زہے عز و شرف۔۔۔
    1۔ ڈانلوڈ فائل اعلی اور ادنیٰ دونوں ہوں، سلوور کنکشنز (لائک می) والوں کو سہولت رہے گی۔
    2۔ فورم میں امیجز کی صورت میں ایک علیحدہ تھریڈ بنایا جائے، تاکہ قاری کو یہاں بھی مطالعہ کی سہولت حاصل رہے، اور کچھ تبصرے بھی لگے ہاتھوں ہوجائیں۔
    3۔ آج کل ٹیبلیٹس کا رواج ہے، اس لیے سمارٹ فونز کے لیے الگ سے پی ڈی ایف تشکیل دیا جائے، جس میں فونٹ سائز نسبتاً بڑا رکھا جائے۔
    4۔ یہ نکتہ کچھ زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اس لیے اسے ایک درخواست سے ”ذرا“ سمجھا جائے۔

    چونکہ یہ ماہنامہ آنے والے وقت کے لیے پی ڈی ایف کی شکل میں محفوظ ہوجائے گا، لیکن اگر اسے فورم میں یونیکوڈ کی شکل میں ”بھی“ رکھا جائے، تو نہ معلوم 5 سال بعد کوئی انٹرنیٹ صارف گوگل میں اسی موضوع کو اردو میں تلاشتے ہوئے فورم میں آجائے، اس طرح ان مضامین کی اہمیت کئی گنا زیادہ ہوجائے گی۔

    جزاکم اللہ، ابھی تک شمارہ پڑھا نہیں۔ 24 ایم بی %||:-{
  13. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پیامبر بھائی رسالے کا سائز 6 ایم بی ہے میں نے ابھی لنک دیکھا ہے غالبا کوئی کرپشن ہو گئی ہے ۔۔۔۔ جلد ہی درست کر دوں گا۔۔۔
    شکریہ۔۔۔
  14. مفتی عابدالرحمٰن مظاہری

    مفتی عابدالرحمٰن مظاہری وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    259
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    السلام علیکم
    مگر یہ تو بتادو یہ آنکھوں کا تارا دل کا دلارا کہاں سے ڈاؤن لوڈ ہوگا ۔یہاں جو لنک دیا ہے اس کو دکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ وہاں ایک لنک اور ہے جس پر لکھا ہے
    please download PDF doc printer وغیرہ۔ تو برائے مہربانی یہ بتانے کی زحمت فرمائیں کہ یہ جریدہ کس طرح حاصل ہوگا۔ فقط والسلا
    احقر عابدالرحمٰن مظاہری
  15. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,352
    موصول پسندیدگیاں:
    1,734
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    جناب محترم ارمغان صاحب آپ پہلے یہ بتائیں آپ نے کون سے شمارہ کے دھاگے میں اپنا تبصرہ لکھا تھا شمارہ نمبر 1 شمارہ نمبر 2 یا شمارہ نمبر 3

    یہ دھاگہ جو چل رہا ہے شمارہ نمبر 2 کا ہے
  16. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    محترمی محمد داؤد الرحمن علی صاحب! لگتا ہے مجھ سے غلط فہمی ہو گئی ہے اس لیے میں اپنی پہلی بات کو ختم کیے دیتا ہوں، میں شمارہ نمبر ۳ سمجھا تھا۔ جزاک اللہ خیرا
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں