ماہِ ربیع الاوّل اور ہمارا طرزِ عمل

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ارمغان, ‏جنوری 25, 2013۔

  1. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    (گزشتہ سے پیوستہ) آخری قسط۔۔۔۔۔۔۔

    اپنی زندگی میں سنّت کی بہاریں لے آئیے:
    ایک اللہ والے نے فرمایا کہ جیسے سنت سے برکت آتی ہے ایسے ہی بدعت سے نحوست آتی ہے۔ یاد رکھیے! جہاں سنت آجائے وہاں بدعت نہیں ٹھہر سکتی، اور جہاں بدعت آ جائے تو پھر وہاں سے سنت اُٹھ جاتی ہے۔ اب آپ خود ہی فیصلہ کیجیے کہ آپ کو برکت چاہیے یا سنت؟ تاریکی و ظلمت دُور کرنے کا طریقہ یہی ہوتا ہے کہ روشنی لائی جائے تو تاریکی و ظلمت خود ہی بھاگ جاتی ہے۔ آپ ﷺ کے دُنیا میں تشریف لانے کا مقصد یہی ہے کہ اُمت آپ کے نقشِ قدم کی اتباع کرے، کیونکہ ؎
    نقشِ قدم نبی ﷺ کے ہیں جنت کے راستے
    اللہ جل جلالہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے​
    دوستو! رسوماتِ باطلہ کو چھوڑیئےاور راہِ سنّتِ نبوی ﷺ پر آ جائیے۔ اگر آپ حضور نبی کریم ﷺ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، تو نفس کی غلامی کی زنجیر توڑ کے پیارے نبی ﷺ کی غلامی میں آ جائیے، اور اپنی زندگی میں سنّت کی بہاریں لے آئیے۔۔۔۔۔۔۔
    ختم ہو جائے گا کیفیؔ یہ بھی وقتِ نا سعید
    رات کی ظلمت سے پیدا ہو گی آخر صبحِ عید​
    کوشش یہی تھی کہ مختصر لکھتا مگر بات سے بات نکلتی چلی گئی، پس ضروری ضروری باتیں ہو گئی اس لیے اب ختم کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور ﷺ کی محبت اتباع والی نصیب فرمائے اور بدعت سے اجتناب کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
    و آخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین​

    (ربیع الاوّل ۱۴۳۴ھ، مطابق جنوری ۲۰۱۳ء)​

    ٭…٭…٭…٭…٭…٭…٭​
  2. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,609
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ہی نہیں خوب تر ۔۔۔۔۔۔ تمام پہلو آپ نے اجاگر کر دئے
    جزا ک اللہ
  3. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ًماشااللہ سب سے عظیم ہستی پرآپ کایہ شاندارمضمون بہت ہی جامع اورعلمی ہے۔اللہ آپ کے اس مضمون کے ایک ایک لفظ اورحرف کوقبول فرماکراپنی رضانصیب فرمائے۔آمین آمین لاارضی بواحدۃ
    حتی اضیف الیہ الف آمینا
  4. مفتی عابدالرحمٰن مظاہری

    مفتی عابدالرحمٰن مظاہری وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    259
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    السلام علیکم
    ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ اور مفید پوسٹ ہے اچانک آپ نے ختم فرمادیا ابھی اور جاری رہنا چاہیے تھا تشنگی باقی ہے اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قبول عام فرمائے جزاکم اللہ احسن الجزاء
  5. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اکابرینِ الغزالی !۔۔۔جزاکم اللہ خیرا
    آپ سب حضرات کی دُعائیں شاملِ حال رہیں تو ان شآء اللہ العزیز کچھ نہ کچھ مفید سلسلہ ضرور شروع کروں گا۔ پسندیدگی کا شکریہ، مگر آپ حضرات بھی کچھ رہنمائی فرمائیے، کچھ آراء سے نوازیے تاکہ ہمیں مدد ملے۔اور اگر کہیں کوئی خطا ہو جائے تو متنبہ فرما دیجیے۔اللہم لک الحمد و لک الشکر
  6. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,920
    موصول پسندیدگیاں:
    963
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    محترم سلسلہ جاری رکھیں
  7. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,521
    موصول پسندیدگیاں:
    704
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت اقدس محترم ارمغان صاحب مفید سلسلہ ہے جاری رکھیں

اس صفحے کو مشتہر کریں