مدیران فورم کا تعارف مطلوب

'تعارف اراکین' میں موضوعات آغاز کردہ از فرید احمد, ‏جون 3, 2013۔

  1. فرید احمد

    فرید احمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سلام مسنون
    فرید احمد، انڈیا ، گجرات سے
    میں اس فورم میں نیا ہوں، فورم میں عملی شرکت اور افادہ و استفادہ سے پہلے چاہتاہوں کہ مدیران فورم کا تعارف معلوم کر لوں، کوئی دھاگہ اس سلسلے کا نظر نہیں آیا۔ شاید کہیں چھپا ہو، براہ کرم مدیران کا تعارف متعارف کروایا جائے ۔
    فرید احمد[/font]
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام

    جناب آپ کو الغزالی میں خوش آمدید ۔

    الغزالی انتظامیہ کے ممبران اور ان کے عہدہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

    امید ہے آپ کے ساتھ وقت اچھا گزرے گا۔ اور آپ سے بھت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    والسلام۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    [​IMG]

    جناب فرید احمد صاحب !

    آپ کو الغزالی پر خوش آمدید۔

    [​IMG]

    الغزالی کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ الغزالی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    خوبصورتی سے سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنا ضروری ہے

    1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

    2۔ لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    3. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

    4. آپ دنیا کے کس ملک اور شہر میں اقامت پذیر ہیں؟

    5. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

    6. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

    7. والدین بقید حیات ہیں ؟


    8. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟


    9. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

    10. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

    11. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟



    12- اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟



    13. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

    14۔آجکل کیاشغل ہے؟

    15۔ الغزالی سے تعارف کیسے ہوا؟



    یا



    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی بھی وجوہات بیان کریں۔

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    محمد صدیق قریشی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,649
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    جناب فرید صاحب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    علماء کرام کا تعارف فورم میں اکثر مدیران کا تعارف مل جائے گا ۔وہاں دیکھ لیں
    پھر بھی مختصر عرض کر دیتا ہوں۔
    بندہ کا تعلق انڈیا سے ہے اور یہ فورم ہندوستان کا پہلا یو نیکوڈ فورم ہے ۔
    مفتی ناصر مظاہری ۔انڈیا ۔ مدیر
    مولانا سیفی خان پاکستان ۔مدیر
    مولانا نبیل خان پاکستان ۔ مدیر
    مولا نا داؤد ۔پاکستان ۔ مدیر
    مولانا عطا رفیع )پیامبر ۔پاکستان ۔ مدیر
    معلمہ بنت حوا پاکستان ۔مدیرہ
    جناب بے لگام صاحب ۔پیرس ۔ مدیر ۔
    عامر سلمہ ۔انگلینڈ ۔ مدیر
  5. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    فرید احمد بھائی درست آئے ہیں۔ میں آپ کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
  6. فرید احمد

    فرید احمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سلام مسنون
    ذمہ داران نے اپنے تعارف کا جو دھاگہ بتایا وہ ان کے تعارف کے لیے ناقص ہے۔
    جس طرح کا پرچہ ممبر کے لیے پیش کیا گیا ہے اسی انداز میں ممبران کا تعارف مطلوب ہے۔
    “علماء کرام کا تعارف“ والا دھاگہ تو بالکل خالی !
  7. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام

    جناب فرید احمد بھائی ۔ میں یہ عرض کرتا چلوں، کہ یہاں پہلے تعارف یا تعارفی پرچہ کا کوئی مستقل نظام نہیں تھا۔ بس جو آتا خود ہی، تعارف کراتا تھا۔ اب تقریبًا ایک سال سے یا اس سے بھی کم عرصہ میں، ہم نے ایک پرچہ بنایا تھا۔ جو کافی لمبا تھا۔ بعد میں اسے مختصر کردیا گیا۔ جس میں ہم نے لگ بھگ ۔ 15 سوال رکھے ہیں۔ بس اس وجہ سے کسی کا تعارف ہے۔ اور کسی کا نہیں۔ جو نئےاراکین آرہے ہیں۔ ان سب کو یہ پرچہ دیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ آپ کو دیا گیا۔ ویسے آپ مدیران کے بارے میں جاننے کے لیے اتنا کیوں بے تاب ہیں ۔ حالانکہ استاد جی مولانا احمد قاسمی صاحب نے سب کا مختصر تعارف تو کروادیا ہے۔آپ اپنا تعارف تو کرایے جناب عالی ۔ فی الوقت ہمیں آپ کے تعارف کا انتطار ہے

    والسلام۔
  8. مظاہری

    مظاہری نگران ای فتاوی ای فتاوی ٹیم ممبر رکن

    پیغامات:
    211
    موصول پسندیدگیاں:
    202
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    محترم اس پرچہ کو کسی صاحب نے پر بھی کیا ہے یا نہیں؟ اگر یہ پرچہ پر کرایا جارہا ہے ےو مناسب ہوگا کہ اس پر مبنی تعارف نامہ بھی مدیران ہی پیش کریں تاکہ تعارف مکمل بھی ہو سکے اوربہتر بھی اس سوال نامہ میں ایک سوال فقہی مسلک سے متعلق بھی ہو تو منسب ہوگا میں خود آپ کا ساتھ دیتا لیکن میں کمپیوٹر کے معاملے میں ماہر نہیں
  9. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,649
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مولانا سوالنامہ بعض وجوہ کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ۔فورم نے نئی کروٹ کر لی ۔فی الحال نہ کوئی محمود ہے نہ ایاز۔ مستقبل میں اگر سوالنامہ نیا سوالنامہ تیار کیا گیا تو ضرور آپ کےقیمتی مشورہ پر غور کیا جائے گا۔آپ جیسےبھی ہو سکے ہمارا ساتھ دیجئے ۔ہم خود کمپوٹر کے معاملہ میں اناڑی ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں