مدینہ منورہ کے سارے کتے مرگئے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏دسمبر 5, 2012۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مظاہرعلوم نے کیسے کیسے لعل بدخشاں پیداکئے ہیں،ان کاشماربھی مشکل ہے۔ایک دورتھاجب یہاں کاہرشخص استاذہویاملازم ،دربان ہویاچپراسی سبھی اپنی صفات اورخوبیوں میں ایک دوسرے سے ممتازہواکرتے تھے۔
    آج کی اس نشست میں یہاں کے ایک فراش (چپراسی)اللہ بندہ کاذکرخیرکرناچاہتاہوں ۔یہ واقعہ اب تک بڑوں کی زبانی سینہ بسینہ چلاآرہاتھا،آج اللہ کے فضل وکرم سے مجھے اس کوقلم بندکرنے کی سعادت ملی ہے۔
    محترم اللہ بندہ مناظراسلام حضرت مولانامحمداسعداللہ ناظم مظاہرعلوم کے عہدمیں مدرسہ کے فراش تھے،تہجدگزار،عبادت گزار،زاہد،قانع اورصابروشاکرتھے،بہت کم گفتگوکرتے تھے،فرصت کے اوقات میں ذکروتلاوت میں مصروف رہتے تھے،سادگی اورشرافت ان کی پہچان تھی۔شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنی مدینہ تشریف لے گئے تواللہ بندہ کوبھی اپنے خرچ سے ساتھ لے گئے اورکافی دن وہاں قیام رہا۔ایک دن ایک صاحب حضرت شیخ الحدیث کے پاس صبح ہی صبح حاضرہوئے اورکہنے لگے کہ حضرت!آج مدینہ منورہ کے سارے کتے مرے پڑے ہیں،حضرت نے فرمایاکہ ممکن ہے کوئی وجہ رہی ہو،محترم اللہ بندہ نے عرض کیاکہ پھرتوحضرت اس واقعہ کی ذمہ داری میرے اوپرآگئی ہے،اب کیاکروں،حضرت نے پوچھاکہ تمہارے اوپرکیسے؟عرض کیاکہ حضرت!آج ہی رات ،میں نے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کوخواب میں دیکھاتھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایاکہ اللہ بندہ !میرے شہرمیں تجھے کوئی تکلیف تونہیں ہے؛میں نے عرض کیاکہ نہیں حضرت کوئی پریشانی نہیں ہے،بس یہاں کتے بہت ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوہلایااورفرمایاآج کے بعدکتے نہیں ملیں گے۔
    حضرت شیخ الحدیث نے بہت ڈانٹااورفرمایاکہ عجیب شخص ہو،سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی براہ راست زیارت ہوئی اورپھربھی کچھ مانگ نہیں سکے،کچھ فرمائیش کردیتے۔
    اس واقعہ کے جاننے والے اوران بزرگوں کی زبانی سننے والے اب بھی سہارنپوراوران بزرگوں کے متعلقین میں موجودہیں۔
    آپ حضرات نے بزرگوں،علما اوراکابراولیاکے واقعات بہت پڑھے ہیں میں چاہتاہوںکہ ایسی شخصیات کے واقعات جومیں نے اپنے بڑوں فقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ،شیخ الادب حضرت مولانااطہرحسینؒ،استاذگرامی قدرحضرت مولاناانعام الرحمن تھانویؒ اوردیگراکابرسے سنے ہیں اوریادہیں ،وقتاًفوقتاًان صفحات میں پیش کرتارہوں؟
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایاکہ اللہ بندہ !میرے شہرمیں تجھے کوئی تکلیف تونہیں ہے؛میں نے عرض کیاکہ نہیں حضرت کوئی پریشانی نہیں ہے،بس یہاں کتے بہت ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کوہلایااورفرمایاآج کے بعدکتے نہیں ملیں گے۔
    حضرت شیخ الحدیث نے بہت ڈانٹااورفرمایاکہ عجیب شخص ہو،سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی براہ راست زیارت ہوئی اورپھربھی کچھ مانگ نہیں سکے،کچھ فرمائش کردیتے۔
  3. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وجد آفریں ہے۔ سبحان اللہ کیا شان اکابر کی۔
    صلی اللہ علیہ وسلم
    حضرت! ایسے مضامین لکھیے، اس میں دیر کیسی۔
  4. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحا ن اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  5. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  6. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    سبحا ن اللہ

اس صفحے کو مشتہر کریں