مشاعرہ سیدنا ابو بکر صدیق امروہہ

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏مئی 18, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مشاعرہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

    شعرا کےمنتخب اشعار

    دیکھنے ہوں جو عشق کے آداب
    دیکھنا پڑھ کے سیرت صدیق
    (اظہر عنائتی)

    مرتبہ اس کا میں آزاد بتاؤں کیسے
    جس نے آقا کی رفاقت میں امامت کی ہو
    ( سہیل آزاد مالیگاؤں)

    پیرہن تھا شور کمبل کا بٹن کا نٹوں کے تھے
    کتنا دلکش تھا وہ منظر حضرتِ صدیق کا
    (شان احمد شور)

    بعد آقا کے بکھرنے نہ دیا امت کو
    ہے رقم آج بھی تاریخ میں خطبہ ان کا
    (نبی حسن ساحل)

    وہ لے چلے ہیں نبی کو بٹھا کے کاندھوں پر
    سوار کیسا ہے کتنی حسیں سواری ہے
    (ارشاد انجم ما لیگاؤں)

    اکیلا میں نہیں کہتا ہر تاریخ کہتی ہے
    شب ہجرت نبی کے ہم سفر صدیق اکبر ہیں
    (شاہد گو ہر مؤ)

    نبی کو دیکھ نہیں پائے دین کے دشمن
    خدا کا فضل ہے کاری گری تمہاری ہے
    ( عثمان مینائی بارہ بنکی )

    مصطفےٰ کے جانشینی کا چھڑا جب تذکرہ
    نام آیا سب کے لب پر حضرت صدیق کا
    ( کلیم طارق)
    سیرت صدیق پڑھ کر دوستو ایسا لگا
    جیسے میں نے پڑھ لیا ہو ترجمہ قرآن کا

    ( سکیل ابن نظر)

    دیکھنی ہیں عظمتیں گر تجھ کو اہل بیت کی
    ایک پل ہو دیکھ ہو کر حضرت صدیق کا
    ( جگر نو گانوی)

    نہ عیسیٰ کو حاصل نہ موسیٰ کو حاصل رفیقِ پیمبر ابو بکر جیسا
    شاہِ انبیاء کے علاوہ نہیں ہے کسی کو میسر ابو بکر جیسا
    ( نواب خالد)

    کھرے جذبوں کی ہر میزان پر صدیق اکبر ہیں
    صحابی کہکشاں ہیں اور قمر صدیق اکبر ہیں
    ( فاروق عادل لکھنوی)

    بولے جبریل سے حق تعالیٰ جاؤ جاکر دلاسہ تو دیدو
    غار میں اشک ٹپکارہے ہیں روئے انور پر صدیق اکبر
    ( شاہد فرید مؤ ناتھ بھنجن)

    abusufiyan نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    105
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشآء اللہ۔۔۔
    مکرمی! جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالیٰ حضرت سیدنا صدیقِ اکبر پر بیشمار رحمتیں نازل فرمائے۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالیٰ حضرت سیدنا صدیقِ اکبر پر بیشمار رحمتیں نازل فرمائے آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں