منھ کی بدبو . . . دودھ پی کر زائل کریں .............

'گھریلو تراکیب اور ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از نورمحمد, ‏اکتوبر 1, 2011۔

  1. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,110
    موصول پسندیدگیاں:
    336
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دودھ کا گلاس پینے سے منہ سے آنے والی لہسن کی بدبو ختم ہو سکتی ہے۔
    محققین نے ’فوڈ سائنس‘ نامی جریدے کو بتایا کہ دودھ میں پائی جانے والی چربی اور پانی کی موجودگی سے منہ سے آنےوالی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے لہسن کو چباتے ہی دودھ پی لیں تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
    ایک رضا کار کے سانس کے نمونوں پر کیے جانے والے تجربے کے مطابق چکنائی والے دودھ کےگلاس سے خشک دودھ یا پانی کےگلاس کی نسبت زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوئے۔
    سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ لہسن کا استعمال انسانی زندگی کے لیے بہت مفید ہے لیکن اُس میں ایسےمتعدد ویٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں جسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو کئی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔
    تحقیق کرنے والے سائنسدانوں شرل بیرنگر اور اریرات کے مطابق سادہ پانی اور مشرومز اور باصل سے بھی لہسن کی بدبو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
    تاہم امریکی ریاست اوہایو کی یونیورسٹی ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چکنائی اور پانی ملا کر بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


    بشکریہ بی بی سی اردو
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    شکریہ بھائی جان
  3. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    آپ کا شکریہ
  4. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,110
    موصول پسندیدگیاں:
    336
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    آپ کا بھی شکریہ

اس صفحے کو مشتہر کریں