میں یہ سن کر لاجواب ہوگیا

'سیرت سلف صالحین' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏مارچ 5, 2016۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,276
    موصول پسندیدگیاں:
    1,706
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں،کہ مجھے کسی نے لاجواب نہیں کیا سوائے ایک نوجوان کے،اس نے مجھ سے پوچھا، زُھد کسے کہتے ہیں؟میں نے کہا، جو مِل جائے کھالے نہ ملے صبر کرے،نوجوان بولا، یہ صفت تو بَلخ(شہر) کے کتوں کی بھی ہے،کچھ مل جائے تو کھا لیتے ہیں نہ ملے تو صبر کر کے پڑے رہتے ہیں،حضرت فرماتے ہیں ، میں نے نوجوان سے پوچھا، آپ کے ہاں زُھد کسے کہتے ہیں؟ نوجوان نے جواب دیا، ہمارے ہاں زُھد اِس کو کہا جاتا ہے، نہ ملے صبر کرے،اور مِل جائے تو دوسروں کو دے دے، حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ، میں یہ سن کر لا جواب ہوگیا۔۔۔۔!
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    141
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ والوں کی باتیں لا جواب ہوتیں ہیں

اس صفحے کو مشتہر کریں