ناصر نعمان, ہم آپ کو الغزالی پر خوش آمدید کہتے ہیں

'الغزالی فورم میں خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از admin, ‏جنوری 24, 2012۔

  1. admin

    admin منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی ناظم

    پیغامات:
    406
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم ناصر نعمان!


    میں آپ کو اپنی اور الغزالی انتظامیہ کے دیگر منتظمین اور تمام اراکین کی جانب سے الغزالی میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے
    خوش آمدید​
    کہتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ الغزالی پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ اور آپ الغزالی کے ایک اہم رکن کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےـ الغزالی انٹر نیٹ پر اردو زبان کی ترویج و ترقی میں کوشاں ہےـ آیئے اور ہمارے ساتھ آپ بھی اس مقدس فریضہ میں شامل ہو کر الغزالی کو اپنے قلمی تعاون سے نوازیےـ

    مجھے یقین ہے کہ الغزالی پر آپ کی دلچسیوں کا تمام تر سازو سامان موجود ہے ۔یہ آپ کا اپنا گھر ہے اور ہم سب یہاں ایک خاندان کی مانند ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو الغزالی سے اور ہم سب کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    الغزالی پر کوئی بھی مراسلہ پیش کرنے سے پہلے قواعد وضوابط ضرور پڑھ لیں۔

    جب آپ الغزالی کی سیر کریں گے تو آپ کو بہت سے ایسے مفید موضوعات نظر آئیں گے جو آپ کی دلچسپی کا سامان ہو سکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے اور الغزالی کے علمی ، ادبی، دینی، اور تحقیقی موضوعات کے مطالعہ کا آغاز کیجئے اور ان موضوعات میں مقدور بھر اضافہ بھی فرمایئےـ
    ہم آپ کے قلمی تعاون کے لیے آپ کے شکر گزار ہونگےـ فورم کے استعمال کے دوران کسی بھی پریشانی یا مسئلے کی صورت میں آپ بلا تکلف الغزالی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    آخر میں ایک بار پھر خوش آمدید

    آپ کے تعاون کی متمنی
    الغزالی انتظامیہ
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    خوش آمدید جناب ناصر نعمان صاحب
  3. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    محترم ابو محمد بھائی
    السلام علیکم
    الغزالی فورم پر خوش آمدید
    امید ہے اپنا تعارف کرا کے شکریہ کا موقع عنایت فر مائیں گے۔
  5. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    خوش آمدید جناب ​
  6. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    خوش آمدید ناصر نعمان صاحب
    امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
  7. ناصر نعمان

    ناصر نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
    آپ تمام حضرات کی طرف سے پذیرائی کا بے حد شکریہ
    ماشاء اللہ سے بہت اچھا فورم ہے ۔۔۔اور سارے لوگ بہت اچھے ہیں ۔
    ہماری اس فورم تک رسائی کسی مضمون کی تلاش کرتے کرتے ہوئی ۔۔۔۔یہاں کافی معلوماتی مواد موجود ہے ۔۔۔۔ جو یقینا اس فورم کی انتظامیہ اور دیگر ممبران کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
    اللہ تعالیٰ اس فورم کو مزید ترقی عطاء فرمائے۔آمین
    ہما را مختصر تعارف اس طرح ہے کہ والد صاحب کی جائے پیدائش تومرادآباد انڈیا ہے ۔۔۔۔لیکن ہماری جائے پیدائش کراچی ہے
    اور ہم مارکیٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں
    انٹرنیٹ پر 2008 سے مختلف فورمز پر ممبر ہیں۔۔۔۔۔جہاں بہت سے ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا
    پہلے کافی شوق ہوا کرتے تھے لیکن اب صرف دینی مطالعہ کا شوق باقی رہ گیا ہے ۔۔۔۔اور بس اس تھوڑے بہت مطالعہ کو ترتیب دے کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ شئیر کردیتے ہیں۔

    اور زندگی کا ایک سبق جو ہمیشہ یاد رہتا ہے جو ہم الغزالی کے قارئین کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاہیں گے:
    جب حضرت ابراھیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالاجارہا تھا تو ایک ننھی سی چڑیا تھی جو اپنی چونچ میں پانی کا ایک قطرہ لاتی اور آگ کے پاس گرا دیتی ۔ کسی نے دیکھا تو ہنس کے کہا کہ اے ننھی سی چڑیا کیا تیرے اس پانی سے آگ بجھ جائے گی ۔ اس پر چڑیا نے کہا میں جانتی ہوں کہ میرے اس پانی سے آگ نہیں بجھے گی لیکن میں بروز قیامت تماشہ دیکھنے والوں کی صف میں کھڑے ہونے کے بجائے آگ بجھانے والوں کی صف میں کھڑا ہونا چاہتی ہوں ۔

    آج کل کے حالات کے پیش نظر اکثر و بیشتر لوگ ہمت ہارنے لگتے ہیں کہ ہمارے ایک کے کرنے سے کیا ہوگا
    یہ درست ہے کہ آج کے حالات بھڑکتی آگ کے الاو کی طرح ہیں
    اور ہماری کوششیں ننھی سی چڑیا کی بوندوں کی طرح ہیں
    لیکن ہمیں ساتھ یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ہمارے ایک کے کرنے سے کچھ ہو یا نہ ہو یہ بعد کی بات ہے
    لیکن اتنا ضرور ہے کہ کچھ کرنے سے ہماری صف ضرور تبدیل ہوتی ہے کہ ہم تماشہ دیکھنے والوں میں سے نہیں بلکہ کچھ کرنے والوں میں سے تھے

    آخر میں ایک چھوٹا سے واقعہ کے ساتھ اجازت چاہیں گے :
    ایک بادشاہ تھا وہ اپنے بستی میں ایک بڑا سا تالاب کھدواتا ہے اور پوری بستی میں اعلان کر دیتا ہے کہ آج رات کو پوری پستی والے اپنے اپنے گھروں سے ایک ایک بالٹی دودھ کی اس تالاب میں ڈالیں گے
    پھر رات کو تمام بستی والے ایک ایک بالٹی اس تالاب میں ڈال دیتے ہیں
    جب بادشاہ صبح صبح اس تالاب کو دیکھنے کے لئے جاتا ہے تو وہ حیران ہوجاتا ہے کہ پورے کا پورا تالاب بجائے دودھ کے پانی سے بھرا ہوتا ہے
    پتہ ہے ایسا کیوں ہوتا ہے ?
    کیوں کہ بستی کا ہر شخص یہ سوچتا ہے کہ ہر کوئی تو دودھ کی بالٹی تالاب میں ڈال رہا ہے تو میں اگر اکیلا پانی کی بالٹی ڈال دوں گا تو اس سے کیا فرق پڑے گا اور رات بھی ہے کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا
    جب اسی طرح پوری کی پوری بستی نے یہی سوچ لیا تو اس تالاب میں پانی ہی بھرنا تھا دودھ کہاں سے ملتا

    ہم کچھ نہ کرسکیں تو اتنا ضرور کرنے کی کوشش کریں کہ ہم اپنے حصہ کا دودھ اس تلاب میں ڈالیں ۔۔۔۔ جو پانی سے بھرا نظر آرہا ہے ۔۔۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ ہمارے ایک ایک بالٹی ڈالنے سے اس تلاب میں دودھ کا رنگ نظر آنے لگ جائے

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
    تمام بھائیوں کی طرف سے پذیرائی کا ایک بار پھر شکریہ
    والسلام ناصر نعمان
  8. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم
    الغزالی فورم پر خوش آمدید
  9. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    جزاک اللہ خیرا۔
    سر زمین کا رشتہ بھی کیسا عجیب ہوتا ہے ۔انجانے میں سہی بڑی کشش ہو تی ہے جو ہو لے ہولے کھینچتی رہتی ہے۔
    آپ والد صاحب کی خدمت میں میرا سلام عرض کر دیں۔جو کچھ آپ نے لکھا دل لگتی بات ہے۔ہماری بھی یہی کوشش ہے الغزالی پر سلجھے ہوئے لوگ ہوں
    ہم برسوں کی خلیج پاٹ تو نہیں سکتے لیکن محبت کے بیج بو تو سکتے ہیں۔بچھڑے ہو ئے قافلے گلے تو نہیں مل سکتے ۔گلے شکوے ضرور کر سکتے ہیں؟
    ایک دوسرے کو خیر سگالی کا پیغام دے سکتے ہیں، نفرتوں کی دیوار گرا تو نہیں سکتے ،دراڑ ضرور ڈال سکتے ہیں؟
    کسی من چلے شاعر نے بہت خوب کہا!
    غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے
    کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت کا پیغامبر بنا دے ۔آمین
    بات کہاں سے کہاں پہنچی۔ ہم تہہ دل سے مشکور ہیں کہ آپ نے الغزالی اسکے مضامین اور اراکین کو پسند فر ماکر دعاؤں سے نوازا۔شکریہ
  10. ناصر نعمان

    ناصر نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جگہ:
    Pakistan
    احمد قاسمی بھائی آپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ
    لیکن والد صاحب کے حوالے سے عرض یہ ہے کہ وہ ڈھائی سال قبل عید الفطر والے دن عید گاہ جاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہونے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔
    آپ سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے
    باقی ہم نے انڈیا تو نہیں دیکھا لیکن آپ کی بات سچ ہے کہ ہمیں اکثر انڈیا جانے کی خواہش اُبھرتی ہے ۔۔۔۔شاید یہی وہ مٹی کی کشش ہے جو اپنی طرف بلاتی ہے ۔۔۔۔۔لیکن حالات و مصروفیات اجازت نہیں دیتی کہ ہم وہ سر زمین دیکھ سکیں جہاں ہمارے والد صاحب کا بچپن گذرا ۔
    بہر حال اگر تو وہاں کا خمیر مقدر ہوا تو یہ خاک وہاں ضرور پہنچے گی
    آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے
    جزاک اللہ
  11. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    آپ کو ہم الغزالی فورم پرخوش آمدید کہتےہیں۔۔۔۔
  12. نورالاسلام

    نورالاسلام وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    154
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    خوش آمدید جناب

اس صفحے کو مشتہر کریں