نعت انور ﷺ

'نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 9, 2016۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,648
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    نعت انور ﷺ
    نتیجۂ فکر: نور الہدیٰ نور قاسمی

    کیا ساتھ میں لے کر آئے ہو، اے نور سہارا کیا ہوگا**گر پوچھ لیا کل آقا نے اس وقت تمہارا کیا ہو گا

    کچھ فکر ونظر بھی گندی ہے، بوجھل ہوں گناہوں سے لیکن**مغموم ہمیشہ رہتا ہوں آقا کا اشارہ کیا ہو گا

    میں رات میں کروٹ لیتا ہوں ،آقا کی زیارت ہو لیکن** دل سوز ودروں سے خالی ہے ، پھر ان کا نظارہ کیا ہو گا

    دیدار خدا کا جنت میں ایمان مفصل کا جز ہے ** آقا کی زیارت سے بڑھ کر ، کچھ اور نظارہ کیا ہو گا

    واصف ہے خدا بھی جب ان کا، اک پیکرِ رحمت آقا ہیں ** محروم رہوں میں رحمت سے، یہ ان کو گوارہ کب ہو گا

    خود پاس بلا کرمولیٰ نےجنت کے نظارے کروائے** اعزاز محبت میں ان کے جنت کو سنوارا کیا ہو گا

    الفت کا سلیقہ یارب دے، محبوب دو عالم خود کہہ دیں ** اب جام تھما کر کو ثر کا، آجاؤ تمہارا کیا ہو گا

    خوشیوں کی سند بنجاتی ہو یارب وہ زباں کو مدحت دے** آقا کی رفاقت ملجائے پھر مجھ کو خسارہ کیا ہوگا

    یارب تو شنا سا اب کر دے ،اب جذب دروں کی لذت سے**آقا نہ کہیں کل محشر میں، دل تم نے نکھارا کیا ہو گا

    اب دل میں بسا کر آقا کو حوروں سے کہوں گا جنت میں ** یوں تم نے جمال انور کا، یہ نقش اتارا کب ہو گا

    محبوب خدا ئے سبحانی وہ ختم رسل ہیں لا ثانی** مہتاب ہو دل کے آنگن میں ، پھر اور ستارہ کیا ہو گا

    تو فیق عمل کی یارب دے ، دل نور ؔ کا کردے نورانی**کچھ غم نہ رہے کل محشر میں ، ہم کو جو پکارا کیا ہو گا۔

    بشکریہ ریاض الجنۃ جنوری ؁۲۰۱۶
    Last edited: ‏جنوری 11, 2016
    اشماریہ اور naved Amir nadvi .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. naved Amir nadvi

    naved Amir nadvi وفقہ اللہ ای فتاوی ٹیم ممبر

    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    صنف:
    Male
    سبحان اللہ کیا ہی خوب نعت ہے شکریہ احمد قاسمی صاحب: کچھ فکر و نظر بھی گندی ہے ،بوجھل ہوں گناہوں سےلیکن: مغموم ہمیشہ رہتا ہوں آقا کا اشارہ کیا ہوگا
    محمد کاشف اختر اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد کاشف اختر

    محمد کاشف اختر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    صنف:
    Male
    جگہ:
    جمشیدپور،جھارکھنڈ،انڈیا
    بہت خوب ماشاء اللہ
    naved Amir nadvi نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں