نعت رسول مقبول ﷺ

'نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جولائی 6, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,671
    موصول پسندیدگیاں:
    793
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    نعت رسول مقبول ﷺ
    مدینہ کی خوشبو بہاروں سے آگے
    وہ منظر، جہاں کے نظاروں سے آگے

    یہ شاہد ہے معراج کا واقعہ بھی
    مقام نبی چاند تاروں سے آگے

    ملائک سلاموں کا تحفہ لئے ہیں
    قطاریں کھڑی ہیں قطاروں سے آگے

    جو سدرہ پہ جبریل ہارے تو آقا
    چلے لامکاں سے کناروں سے آگے

    ابو بکر ؓ ،عمرؓ اور عثمانؓ وحیدرؓ
    تیرے پیارے دنیا کے پیاروں سے آگے

    سوالی ترے درپہ حاضر ہیں آقاﷺ
    ہزاروں کھڑے ہیں ہزاروں سے آگے

    دعا ہے مری شافع روز محشرﷺ
    نکل جائے امت خساروں سے آگے

    قیامت کے دن ہے بشر کی تمنا
    تیرا ہو سہارا سہاروں سے آگے
    ( پروفیسرمحمد علی بشر)

اس صفحے کو مشتہر کریں