نماز

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جون 3, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,655
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    نمازیں سخت مشکل ہیں مگر مشکل نہیں لوگو
    سمجھتے ہیں جو بندے منہ دکھانا ہے انہیں رب کو

    نگہبانی کرو ایمان والو!تم نمازوں کی
    خدا کے سامنے حالت تمھاری ہو غلامی کی

    کہو میری نمازیں میرا جینا میری قربانی
    ہے رب العلمیں کے واسطے میرا یہ مرنا بھی

    خدا رکھے مصیبت پر یہ اپنی صبر کرتے ہیں
    مگر اپنی نمازیں یہ برابر پڑھتے رہتے ہیں

    انہیں کی ہے بھلائی جو نمازیں دل سے پڑھتے ہیں
    ہمیشہ خود کو گندی لغو باتوں سے بچاتے ہیں

    نمازیں تم پڑھو قرآن کی لوگو تلاوت ہو
    نمازیں روکتی ہیں بے حیائی سے مسلمانوں کو

    کرو قائم نمازیں اور رب کی بندگی لو گو!
    بھلائی کے کرو تم کام شائد کا میابی ہو

    بھلائی تو ہمیں دنیا میں دینا اے ہمارے رب
    بھلائی تو ہمیں عقبیٰ میں دینا اے ہمارے رب

    جہنم کے عذابوں سے بچانا اے ہمارےرب
    نہ تو اس آگ کا ایندھن بنانا اے ہمارے رب

    کیا ہے تیرے ہی اوپر بھروسہ اے ہمارے رب
    تیری جانب ہی ہمکو ہے پلٹنا اے ہمارے رب

    نہ غالب ہم پہ منکر کو بنانا اے ہمارے رب
    گناہوں کو ہمارے بخشدینا اے ہمارے رب

    اگر ہو جائے ہم سے بھول کوئی اے میرے مولیٰ
    انہیں تو در گزر کرنا نہ کو ئی پو چھ گچھ کرنا

    مرے مالک نہ ہم پر ڈالنا وہ بوجھ جو تونے
    ہمارے قبل لوگوں پر جو بھاری بو جھ ڈالے تھے

    خدایا رحم کر ہم پر ہمارا تو ہے بس مولیٰ
    مقابل منکروں کے اے مرے مالک مدد فر ما

    نہ ہم پر بوجھ وہ رکھنا جو ہم سے اٹھ نہیں سکتا
    ہمارےساتھ نرمی کر تو ہم کو در گزر فرما​
  2. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,080
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
  3. زوہا

    زوہا وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    138
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    ماشاءاللہ ، جذاک اللہ
    بہت اچھی شئیرنگ ہے
  4. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

    الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ....

اس صفحے کو مشتہر کریں