وفیات الاعیان نمبر

'اہم اعلانات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 24, 2017۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,592
    موصول پسندیدگیاں:
    777
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مجلہ افکارقاسمی "وفیات الاعیان نمبر"
    نہایت مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ مقبول ترین دینی، علمی ، سماجی اور معاشرتی مجلہ''افکار قاسمی''کا اجراء ثانی الحمد للہ جنوری 2018ء میں تزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آرہا ہے۔
    ہماری کو شش ہو گی کہ ہر سہ ماہی میں انگریزی مہینہ شروع ہو نے سے پانچ دن پہلے ہی اپلوڈ کر دیا جائے،اس سلسلہ میں حضرات اہل علم وقلم کے دینی ،فکری ،علمی ،تحقیقی اور ادبی مضامین کی انپیچ ،ورڈ یا یو نیکوڈ فائل انگریزی مہینے کی پندرہ تا ریخ تک بذریعہ ای میل ہمیں مل جا نی چاہئے تا کہ اصلاح ودرستگی اور ترتیب وتہذیب کے دشوار گزار مراحل سے گزر کر سیٹنگ کے بعد مقررہ وقت پر اپلوڈ ہو سکے۔
    غیر معیاری یا بلا حوالہ کسی اور کا مضمون نہ بھیجیں کیونکہ ایسے مضامین کی شمولیت واشاعت سے ہم معذور ہیں اسی طرح مجلہ خالص دینی اور مذہبی بنیادوں پر اشاعت پذیر ہو گا جس میں کو ئی بھی سیاسی یا نزاعی مضمون شامل اشاعت نہیں کیا جائے گا ۔
    یہ خوش خبری گو ش گزار کر نے میں مسرت محسوس کر رہے ہیں کہ چونکہ یہ سال علماء واسلاف کی وفات کا سال ہے اس لئے یہ شمارہ''وفیات الاعیان نمبر '' ہو گا جس میں سال رواں میں وفات پا نے والی اہم شخصیات کے اجمالی حالات خدمات اور کا ر ناموں سےقارئین کو واقف کرایا جائے گا ۔
    آپ اپنےمضامین جلداز جلد ارسال فر مائیں۔والسلام
    خیر اندیش
    ناصر الدین مظاہری(مدیر افکار قاسمی)
    نگران میگزین ٹیم :محمد داؤد الرحمنٰ علی
    ای میل:
    afkarqasmi@gmail.com
    Last edited: ‏نومبر 25, 2017
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,592
    موصول پسندیدگیاں:
    777
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سال رواں میں وفات پا نے والی درج ذیل اہم شخصیات پراپنی نگارشات ہمیں ارسال فرماویں۔
    حضرت مولاناشیخ عبدالحق اعظمیؒ
    حضرت مولاناریاست علی بجنوریؒ
    حضرت مولاناسلیم اللہ خانؒ صدروفاق المدارس
    حضرت مولاناعبدالحفیظ مکیؒ
    حضرت مولانانسیم احمدغازی مظاہریؒ
    حضرت مولاناشیخ محمدیونس جونپوریؒ
    حضرت مولانامحمدیوسف پٹیلؒ کناڈا
    حضرت مولانامفتی اشرف علی باقویؒ کرناٹکا
    حضرت مولاناسعیداحمدخانؒ (دعوت وتبلیغ والے)
    حضرت مولانامحمداسلم قاسمیؒ دیوبند
    ناصر الدین مظاہری(مدیر افکار قاسمی)
    ای میل:
    afkarqasmi@gmail.com

اس صفحے کو مشتہر کریں