وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِی اسۡمُہٗۤ اَحۡمَدُ

'سیرت سرور کائنات ﷺ' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 9, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,649
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِی اسۡمُہٗۤ اَحۡمَدُ​


    (1)اور با وجود اس کے کہ میں اس کی جوتی کا تسمہ کھولنے کا بھی مستحق نہیں ہوں ۔میں نے اللہ کی طرف سے نعمت اور رحمت کے طور پر یہ (رتبہ) حاصل کیا ہے کہ اس کو دیکھوں۔

    (2) تب اس وقت کاہن اور حاکم اور بادشاہ سمیت یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ !اے یسوع اللہ کے قدوس تو اپنے دل کو پریشان نہ کر اس لئے کہ یہ فتنہ ہمارے زمانہ میں دوسری دفعہ پیدا نہ ہوگا۔

    (3) اسلئے کہ ہم عنقریب مقدس رومانی شیوخ کو ایک بادشاہی حکم صادر کرنے کے لئے لکھد دیں گے کہ اب سے بعد کوئی آدمی تجھے اللہ یا اللہ کا بیٹا نہ کہے۔

    (3) تب اس وقت یسوع نے کہا تحقیق تمہارا کلام مجھ کو تسلی نہیں دیتا اس لئے کہ ایک ایسا اندھیرا آنے والا ہے جس میں کہ تم روشنی کی امید کیا کرو گے۔

    (4) مگر میری تسلی اس رسول کے آنے میں ہے جو کہ میرے بارہ میں ہر جھوٹے خیال کو محو کر دے گا اور اس کا دین پھیلے گا اور تمام دنیا میں عام ہو جائے گا کیونکہ اللہ نے ہمارے باپ ابراہیم سے یوں ہی وعدہ کیا ہے ۔
    اور جو چیز مجھ کو تسلی دیتی ہے وہ یہ ہے کہ اس رسول کے دین کی کوئی حد نہیں اس لئے کہ اللہ اس کو درست ومحفوظ رکھے گا۔

    (5) کاہن نے جواب میں کہا“کیا رسول اللہ کے آنے کے بعد اور رسول بھی آئیں گے ۔یسوع نے جواب دیا “ اس کے بعد خدا کی طرف سے بھیجے ہوئے سچے نبی کوئی نہیں آئیں گے ۔

    (9)مگر جھوٹے نبیوں کی ایک بڑی بھاری تعداد آئے گی اوریہی بات ہے جو کہ تجھے رنج دیتی ہے اس لئے کہ شیطان ان کو عادل اللہ کے حکم سے بھڑ کائے گا ۔پس وہ میری انجیل کے دھوکہ کے پردے میں چھپیں گے ۔

    (10) ہیرووس نے جواب میں کہا یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ ان کافروں کا آنا عادل خدا کے حکم سے ہو ؟

    (11)یسوع نے جواب دیا یہ بات انصاف ہی میں سے کہ جو شخص اپنی نجات کے لئے حق پر ایمان نہ لائے وہ اپنی لعنت کے لئے جھوٹے پر ایمان لائے ۔

    (12) اس لئے تم سے کہتا ہوں کہ تحقیق دنیا میں ہمیشہ سے نبیوں کی توہین ہوتی رہتی ہے اور اس نے جھوٹوں کو دوست رکھا ہے جیسا کی مثیغ اور ارمیا کے زمانہ میں مشاہدہ کیا جاتا ہے اس لئے کہ جنس اپنے ہم جنس ہی کو پسند کرتا ہے ۔

    (13) تب اس وقت کاہن نے کہا مُسِیا کا نام کیا رکھا جائے گا اور وہ کیا نشانی ہے جو اس کے آنے کا اعلان کرے گی؟

    (14) یسوع نے جواب دیا “مُسِیا“ کا نام عجیب ہے ۔اس لئے کہ اللہ نے جس وقت اس کی ذات کو پیدا کیا اور اسے آسمانی روشنی میں رکھا خود ہی اس کا نام ام بھی رکھا ہے۔

    (15) اللہ نے کہا اے “محمدﷺ“! تو صبر کر اس لئے کہ میں تیرے ہی لئے جنت اور دنیا اور مخلوقات کی بڑی بھاری بھیڑ جس کو کہ تجھے بخشوں گا ۔پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔یہاں تک کہ تجھے برکت دے گا وہ مبارک ہوگا ۔ اور جو تجھ پر لعنت کرے وہ ملعون ہوگا۔

    (16)اور جس وقت میں تجھ کو دنیا میں بھیجوں گا۔ تجھے نجات کےلئے اپنا رسول بناؤں گا اور تیرا کلام سچا ہو گا یہاں تک کہ آسمان اور زمین دونوں کمزور ہو جائیں گے مگر تیرا ایمان کبھی کمزور نہ ہوگا ۔

    (17) تحقیق اس کا مبارک نام “محمدﷺ“ ہے ۔

    (18) اس وقت عام لوگوں نے یہ کہتے ہوئے شور مچایا یا اللہ تو ہمارے لئے اپنے رسول کو بھیج “ اےمحمدﷺ“ تو جلد دنیا کو نجات دینے کے لئے آ۔(انجیل برنباس)
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
  3. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب ۔ جزاک اللہ خیرا
  4. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    RE: وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِی اسۡمُہٗۤ اَحۡمَدُ

    بہت خوب ۔ جزاک اللہ خیرا
  5. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    RE: وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِی اسۡمُہٗۤ اَحۡمَدُ


    قال الله تعالى في كتابه : ( وإذ قال عيسى ابن مريم يا بني إسرائيل إني رسول الله إليكم مصدقا لما بين يدي من التوراة ومبشرا برسول يأتي من بعدي اسمه أحمد فلما جاءهم بالبينات قالوا هذا سحر مبين ) الصف /6

    اللهم صلي وسلم وبارك علي سيدنا محمد ف الاولين والاخرين اللهم امين

    أحسنت و بارك الله فيك على الموضوع ۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ
  6. شکیل یونس

    شکیل یونس وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں