وہ ملک کیسا کہ جن میں بیت اللہ وبیت الرسول نہ ہو

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏فروری 18, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,628
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    وہ ملک کیسا کہ جن میں بیت اللہ وبیت الرسول نہ ہو​

    ‘‘سوانح حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ ص 575 پر ایک سفر کے تاثرات مرقوم ہیں‘‘

    حضرت مولانا کی نیک تمناؤں اور پُر اثر دعاؤں کے بعد ہماری جماعت نے حج سے فراغت کے بعد بتاریخ 27 ذی الحجہ 71ھ کو پیدل مدینہ منورہ کی طرف رُخ کیا ۔ راستہ میں وادی فاطمہ ،وادی عسفان ،وادی خلیص ،وادی قدیدی ، ودی کلیہ بدر ،وادی حمراء ، رابغ مستورہ ،سر شیخ ہوتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچی اور ان شارے مقامات میں شت کرتی ہوئی سفر کیا ۔اس سفر میں ایک دلچسپ واقعہ بھی سنئے ، بدر کا واقعہ ہے کہ جماعت اپنے سروں پر سامان رکھے اپنے منزل مقصود کو جارہی تھی ،ساتھ ساتھ تعلیم وذکر کا اہتمام بھی تھا ۔ راستہ میں ایک 8 سالہ بچہ اپنا بستہ لٹکائے مدرسہ جارہا تھا بچہ نے اس جماعت کو دیکھا تو تھوڑی دیر کیلئے کھڑا ہو گیا اور تعجب سے پو چھا آپ لوگ کون ہیں ؟ (من انتم) جماعت نے کہا ، ہندی اور پاکستانی ، لڑکے نے پو چھا ،آُ پ کا کیا کام
    ( ما شغلکم) جماعت نےجواب دیا الدعوۃ والتبلیغ ،اس کو سن کر وہ بہت خوش ہو یا اور فورا بولا ،واللہ شغلکم طیب اور اپنے مدرسہ جانے کو ملتوی کر دیا اور جماعت سے با اصرار کہنےلگا کہ ہمارے گھر چلئے ،گھر لے گیا اور خوب خاطر کی ، پھر پو چھا کہ آپ کے ہندوستان اور پا کستان میں کیا کیا ہے ؟ جماعت نے بتلا یا اچھی اچھی عمارتیں اور مدرسے ہیں ،اس نے کہا وہاں بیت اللہ بھی ہے ؟ جماعت نے کیا نہیں ؟ اس نے جواب دیا ‘وہ ملک کیسا کہ جن میں بیت اللہ وبیت الرسول نہ ہو‘‘


  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت شیخ پیر صاحب کا کیا کہنا
    رائیونڈ کے پاس سے گزر رہے تھے تو فرمایا کہ یہاں سے دین کی خوشبو آرہی ہے پھر کیا تھا میرے اللہ نے وہاں دنیا کا تبلیغی مرکز بنا دیا لیکن اس بچے کی بیت اللہ و بیت رسول سے محبت بہت آگے تھی
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,628
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کا ش اس محبت کا ایک ماشہ ہی ہمیں مل جائے۔
  4. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    بلکل بھیا اے کاش ہمیں بھی ذرا سی ہی محبت مل جائے اس جیسی
  5. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آمین یا رب العالمین

اس صفحے کو مشتہر کریں