کاش میں میلاد کو بدعت کہنے سے پہلے یہ پڑھ لیتا؟

'دیگر ادیان، مذاہب و مسالک' میں موضوعات آغاز کردہ از نورانی, ‏جنوری 31, 2013۔

  1. نورانی

    نورانی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Iran
    غیر مقلدین (اہلحدیث)اور دوبندی فرقے کے نزدیک
    محترم حضرات! غیر مقلدین (اہلحدیث)اور دوبندی فرقے کے نزدیک جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا اس لئے بدعت ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نہیں منایا۔ ہمارے سوالات ان سے یہ ہیں کہ جو کام دن رات غیر مقلدین (اہلحدیث) فرقے کے علماء اور عوام کرتے ہیں، وہ کام بھی تو کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے نہیں کئے۔
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تین دن مقرر کرکے اجتماع کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے توہین رسالت کے خلاف جھنڈوں سمیت جلوس نکالا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے نام کے ساتھ سلفی، محمدی اور اہلحدیث لکھا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اہلحدیث کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے عظیم الشان تقریب ختم بخاری کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے کسان کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے جہاد فی سبیل اﷲ کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے حرمتِ رسول کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے حرمتِ رسول کے جلوس نکالے ؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تحفظ بیت المقدس کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تحفظ قبلہ اول کے نام پر جلوس نکالے؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے سالانہ دعوت توحید و تجدید عزم کنونشن کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے فتح مکہ کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے مجاہد کسان کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے علماء سیمینار کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے وارثانِ انبیاء کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تفسیر دعوت القرآن کی تعارفی تقریب منعقد کی؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے ہرسال قرآن و حدیث کانفرنس کا دن مقرر کرکے انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے ہر سال شانِ رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے احترام رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تربیت حج کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے مرحومین کی طرف سے قربانی کا اشتہار دیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے مساجد کے افتتاح پر وقت مقرر کرکے تقریب منعقد کی اور پھر کھانا کھلایا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے خواتین کا تبلیغی و اصلاحی اجتماع منعقد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے نئے اسلامی سال کے موقع پر ہر سال مبارکباد پیش کی؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے علماء کانفرنس کا انعقاد کیا؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے جامعہ میں محرام الحرام کے خطبات کئے؟
    ٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اپنے نام کے ساتھ حافظ، سلفی، محمدی اور اہلحدیث لکھا؟
    کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نےچلہ لگایا ہے
    کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے سہ روزہ لگایا ہے
    کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے راوینڈ اجتماع کاجواز فتوی دیاہے
    اس کے علاوہ بھی کئی ایسے کام ہیں جو کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے نہیں کئے مگر پوری اہلحدیث قوم ان کاموں کو شایان شان طریقے سے سرانجام دیتی ہے اور کروڑوں، اربوں روپے اس پر خرچ کرتی ہے۔ اب ان کے مرکزی رہنمائوں کے فتوے کے مطابق یہ تمام کام بدعت نہیں ہوئے؟ … جواب دو…!!!
    اور اپنے کارناموں کو صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون کے عمل سے ثابت کرو…!!!
  2. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب نورانی میاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ان اعمال کو جو آپ نے ذکر کئے ہیں کیا علماء اہل سنت دیو بند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان امور کو دین سمھجتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جو یہ عمل نہ کرے اسے شیطان کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو جواب ہو گا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بے شک یہی سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اآپ اور جتنے بھی رضاخانی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میلاد کے جلوس وغیرہ سب کو دین سمھجتے ہیں ۔۔۔۔۔ جلوس اور خوشی نہ منانے والے کو شیطان کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہی بدعت ہے
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب ۔ مزہ آ گیا ۔ ۔ ۔ مگر اس فورم میں تو کوغیر مقلد نظر نہیں آتا ۔۔۔ہاں دیوبند والے ہیں ۔۔۔
    آ گے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
  4. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ارے بھائیو!نورانی میاں ایک ایسے شخص ہیں جوہمت وحوصلے کے ساتھ دیوبندیوں کی اس بزم میں اکیلے کھڑے نظرآتے ہیں ،ان کے اشکالات کوسنجدگی کے ساتھ لیں اورمتانت کے ساتھ ہی جواب دیں۔ممکن ہے اللہ اصلاح فرمادے۔ہم سب اپنی اصلاح کے لئے اپناہراگلاقدم آگے بڑھاتے ہیں اس لئے ہمیں سوچناہوگاکہ بڑھنے والاقدم کس سمت جارہاہے؟اللہ ہماری نصرت واعانت فرمائے۔
  5. نورانی

    نورانی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Iran
    مولانانورالحسن انور سٍے مغزرت کیونکہ ان کا ذہین مناظر کا ہے کہ آگے پیچے کر کے وقت پاس کرنا ہے لفظ نورانی میاں میں کچھ تعصب نظر آتا ہے مگر حیر حضرت تھاوی رحمۃ اللہ نے بھی تو اللہ میاں لکھا ہے
    مفتی صاحب ماشأ اللہ بہیت حواب اللہ ہماری نصرت واعانت فرمائے۔ جزاک اللہ
  6. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,659
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    میں نہیں سمجھتا مولانا نورا لحسن انور صاحب کے “نورانی میاں“ لکھنے میں کوئی تعصب یا تضحیک کا پہلو ہے جس کی وجہ سے محترم نورانی صاحب کو “حضرت اقدس تھانوی رحمۃ اللہ علیہ “کا حوالہ دینے کی ضرورت پڑی۔محترم آپ بحث جاری رکھیں۔ہماری نظر ہر پوسٹ پر ہوتی ہے۔کسی بھی صورتحال پر ہمیں پی یم کر سکتے ہیں۔بحث برائے بحث ہو ۔
  7. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    طرفین کی گفتگوپڑھنے اوردلائل وبراہین پرغورکرنے کے بعدنورانی صاحب سے ہی ایک بات کہوں گاکہ محترم آپ نے اپنی تاریخ پیدائش ہی صحیح لکھ دی ہے اس لئے بڑی عمروالے اگرپیارمیں ’’میاں‘‘ کہدیاہے توکوئی حرج نہیں ہے۔ایسی باتوں پردھیان مت دو،کام جاری رکھو،کیونکہ ؎
    کامیابی تو کام سے ہوگی
    نہ کہ حسن کلام سے ہوگی​
    ’’لاتنابزوابالالقاب‘‘یہ اللہ احکم الحکمین کاارشادہے ،ہم سب کواس کی عدالت میں گناہوں کے پشتاروں اورنیکیوں کی ٹوکریوں کے ساتھ حاضرہوناہے ہماری نظراس پرہونی چاہئے کہ وہاں کیاسوالات ہوں گے اورہم نے کیا جوابات کی تیاری کرلی ہے۔فاعتبروایااولی الابصار
  8. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    634
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم
    محترمی نورانی صاحب ۔۔۔!
    آپ کے پیش کردہ تمام سوالات کا جواب دینے سے پہلے آپ کو میں بدعت کی تعریف سمجھا دوں ۔۔۔۔ اگر بدعت کی اس تعریف کے بعد آپ کو علمائے دیوبند کے کاموں میں سے کوئی بدعت نظر آئے تو میں بھی آپ کے ساتھ اس کام کو بدعت ہی کہوں گا۔۔۔۔! اب آئیے اصل موضوع کی طرف ۔۔۔۔
    بدعت کیا ہے ۔۔۔۔۔؟

    بدعت کا لفظی مطلب تو ہے نئی چیز ۔۔۔ البتہ اصطلاحی مفہوم یہ ہے کہ
    بدعت سے مراد ۔۔۔ دین میں ایک ایسے نئے کام کی ابتداء کرنا جو کام نہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو ۔۔۔ نہ ہی آپ کے صحابہ نے کیا ہو۔۔۔۔جبکہ اس کام کی وجہ تخلیق(کام شروع کرنے کی وجہ یا ماخذ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود ہو۔۔۔ ! پھر اس کام کو دین کا حصہ سمجھ کر اس کے کرنے پر ثواب سمجھنا اور نہ کرنے والے کو گناہ کا مستحق سمجھنا ۔۔۔۔۔!

    یہ ہی بدعت کا مفہوم ۔۔۔۔! اب بدعت کی اس تعریف کی رُو سے آپ کے مندرجہ بالا تمام سوالات کا جواب مل جاتا ہے کہ یہ تمام افعال جن کا آپ نے اوپر ذکر کیا ہے وہ بدعت نہیں ہیں ۔۔۔۔ اس لئے کہ
    ان امور کی وجہ تخلیق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے بعد کی ہے ۔۔۔
    اسلئے کہ
    ان امور کو ہم دین کا حصہ نہیں سمجھتے
    اسلئے کہ
    ان امور کے کرنے پر ثواب اور نہ کرنے والے پر گناہ کا دارومدار نہیں بناتے ۔۔۔۔!


    امید ہے اس جواب سے آپ کی تشفی ہو جائے گی ۔۔۔ اگر پھر بھی کوئی اشکال ہو تو بندہ کو آواز دے لیجئے گا۔۔۔۔! بندہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو جائے گا۔۔۔۔!
    والسلام
  9. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بھئی! یہ کہاں کی ہمت و حوصلہ ہوا؟ وہاں سے اُٹھایا اور یہاں رکھ دیا، حالانکہ اُن سب کے جوابات دیے جا چکے ہیں، ہاں اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو یا جس کا جواب نہیں ملا، بے شک ضرور لکھنا چاہیے مگر مقصد اصلاح ہو تب ناں۔اگر پُرانی روش کو ہی برقرار رکھیں گے تو پھر بے فائدہ۔اصلاح و ہدایت قبول کرنے کا جو طریقہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ہے اسی طریقہ سے فائدہ ہوتا ہے۔
    ہمت و حوصلہ تب مانیں گے جب مہذب انداز میں دلائل سے بات کریں۔ صرف اپنی بات کی رٹ لگائے جانا، یہ تو بزدلی کی علامت ہے۔خود سوالوں کے انبار لگاتے جانا، جب ان کے جوابات مل جائیں اور سوال کیا جائے تو خود جواب دینے سے جان بچانا، یہ تو کم حوصلگی کی بات ہے۔صرف نقص نکالنا اور تنقید کرنابہت آسان ہے ان کا مقابلہ کرنا اصل ہے۔ وہ کیجیے، خالی ایسی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ملے گا، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے بہت آتے رہیں گے۔ مگر خالی ہاتھ اور ناکام ہو کر گئے۔
    واقعتاً اشکالات ہیں تو سنجیدگی سے کام لیں، پھر فائدہ بھی ہو گا۔باقی اللہ تعالیٰ سے پُر اُمید ہی رہنا چاہی۔اللہ ہم سب کو حق پر قائم رکھے اور ہماری نیتوں اور ہمارے ارادوں کو درست کرے۔
  10. imani9009

    imani9009 وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    149
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جس طرح ملتے ہیں لب نام محمد کے سبب
    کاش ہم مل جائیں سب نام محمد کے سبب
  11. imani9009

    imani9009 وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    149
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہتر ہوتا کہ آپ غیر مقلدوں کی تحریکوں کو علماء دیوبند کی تحریکوں سے علیحدہ رکھتے
    ہماری تحریکیں
    تین دین کے اجتماعات
    ختم بخاری
    جہاد کانفرنس
    حرمت رسول وسیرت النبی کانفرنس
    شہدا کانفرنس
    یہ سب وہ چیزں ہیں جن کی وجوہ جدید ہیں یعنی وقت کے لحاظ سے ہیں۔ان تمام کو منعقد کرنے کی وجہ آج کے پر فتن دور میں دین کو زندہ کرنا ہے۔
    اور ان پر نہ جانے والے پر کوئی فتوی گستاخ کا نہیں ہے۔
    جبکہ آپکے مروجہ میلاد سے دین کے زندہ ہونے کی کیا شکل سامنے آرہی ہے۔
    لوگ کیک کاٹ رہے ہیں عین عیسائیوں کے طرز پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ منا رہے ہیں۔نعوذباللہ
    روزہ مبارک اور کعبہ کے مجسمے گلی گلی
    بہت زیادہ لائٹنگ گلی گلی میں
    لڑکے اور لڑکیوں،مردوں اور عورتوں کا حجوم جو ان سجے ہوئے بازاروں کی رونق دیکھنے کے لئے گزرتا ہے
    محفل میلاد پر لڑکیوں کا سپیکر پر نعتیں پڑھنا
    ہماری محفل میں حضور آگئےہیں۔معاذاللہ

    اب آپ ہی بتائیں کہ کیا ایسا میلاد امت محمدیہ کو طریقہ محمدیت پر لا رہا ہے یا اپنی مرضی والے دین پر
  12. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بھائی اب تو میلاد کی محفل میں ڈانس بھی شروع ہو گیا ہے آپ نیٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ پچھلے دنوں ایک دوست کی وساطت سے یہ افسوس ناک منظر دیکھنے کو ملا کہ محفل ہے میلاد مصطفٰے کی اور ساز کے ساتھ نعت پڑھی جا رہی ہے کہ
    سوہنا آیا آیا تے سج گئیاں گلیاں تے بازار
    اور اس پر ایک صاحب ڈانس کر رہے ہیں ۔ استغفراللہ
  13. Hunain

    Hunain وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جگہ:
    Pakistan
    محمد نبیل صاحب ۔۔۔ اگر کسی اچھے کام میں کچھ برائی شامل ہو جائے تو اس کی وجہ سے اس اچھے کام کو بند نہیں کیا جائے گا ، بلکہ اس برائی کو ختم کیا جائے گا ۔
    مثال کے طور پر جنید جمشید ، جو آجکل نعتیں اور حمد بھی پڑھ رہا ہے لیکن اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ میں گانے گائوں گا۔۔۔تو کیا اسے یہ کہنا چاہیئے کہ تم گانے بھی گاتے ہو اسلئے آئندہ نعتیں اور حمد نہیں پڑھنا؟؟؟؟؟ یا اس سے گانا ، گانے کو منع کیا جائے گا؟؟؟
  14. Shahid

    Shahid وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بدعت کہنے والے حضرات کے لئے رضا خانیوں کا زبر دست طمانچہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
  15. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہاہاہا کمال ہے بھائی ! شاید آپ نے نہیں پڑھا اس موضوع پر کافی گنتگو ہو چکی ہے جو سلیم طبع حضرات کے لئے کافی ہے ۔ اللہ سمجھ کی توفیق فرمائے آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں