کتاب معتبرسے ایل اقتباس

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏مارچ 14, 2013۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ’’ایک دن سونے کے ارادے سے بسترسے کمرلگائی مگرآنکھوں سے نیندغائب تھی کیونکہ آج قیلولہ کاموقع خوش قسمتی سے مل گیاتھا،میری عادت ہے کہ اگردن میں کچھ دیرسولیتاہوں توسکون کے ساتھ رات دیرتک جاگ لیتاہوں،میں بسترسے پشت لگائے ہوئے تھاکہ اچانک ایک عجیب بات میرے ِذہن میں آئی کہ اگرانسان کاذہن سوجائے تواس کوبہترین نیندسے یادکیاجاتاہے اوراگرانسان کا دل سوجائے تواس کوموت سے تعبیرکیاجاتاہے۔
    قدرت کی بنائی ہوئی شاہکارچیزوں کوچھوڑئے آپ اورہم اگرخوداپنے بارے میں غوراورفکرکرنے لگیں تویقین جانیں نئے سرے سے ہمیں ایمان قبول کرنے کی بےتابی پیداہوگی،توبہ کے دروازے ازخودکھل جائیں گے،انابت الی اللہ کی عادت پیداہوجائے گی،کفرسے خداواسطے کابیرپیداہوجائے گا۔اللہ والوں سے انس پیداہوگا،خداکے آگے سربسجودہونے کی لذت بڑھ جائے گی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردرودسلام توہم پڑھتے اوربھیجتے رہتے ہیں لیکن اس کامزہ اورحقیقی لذت کاادارک صحیح معنون میں اسی وقت ہوسکے گا‘‘
    اپنی نثری غیرمطبوعہ کتاب’’کتاب معتبر‘’سے ایک اقتباس​
  2. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  3. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کہتے ہیں کہ دیگ کے چاول پکے ہیں یا نہیں؟ اس کے لیے دیگ کے سارے چاول نہیں بلکہ صرف چند دانے ہی کھائے جاتے ہیں جو پوری دیگ کی نمائندگی کرتے ہیں اور انھی چند دانوں پر پوری دیگ کے متعلق رائے قائم کی جاتی ہے۔۔۔ اور پھر ہمیں تو یہاں سادہ چاول نہیں بلکہ بریانی کی دیگ نظر آ رہی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ پوری دیگ مل جائے۔
    ماشآءاللہ! بہت خوب ہے، جزاک اللہ خیرا۔
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشآءاللہ ۔ فضیلۃ الشیخ حضرت ارمغان صاحب بھی کمال ہی فر ما گئے ہیں ۔ ۔ ۔ ہاں بھائی معرفت الٰہی کے نور سے جو دیکھتے ہیں ۔ سبحان اللہ
  5. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ احسن الجزا
  6. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    از:ناصرمظاہری
    جس طرح ڈیگ کے لئے وفادارچمچے کی ضرورت ناگزیرہے اسی طرح ہرچمچہ کی مجبوری ہے کہ وہ ڈیگ کے رحم وکرم پراپنی زندگی گزارے۔
    چنانچہ ڈیگ کاچمچے سے قدیم تعلق رہاہے،جس قوم نے بغیرچمچہ کاسہارالئے ڈیگ میں ہاتھ ڈالنے کی حماقت کی تواس کوناقابل بیان وناقابل برداشت تکلیف سے دوچارہوناپڑا۔
    محترم!اس مختصرتمہیدسے آپ یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ خیرالقرون کے عہدزریں سے ہم خیرالقرون کے عہدشرّیں میں داخل ہوچکے ہیں۔بالکل اسی طرح جس طرح اصحاب کہف جب غارمیں داخل ہوئے تواُس وقت اُن کی زبان ، تہذیب،ثقافت،سکہ سب کچھ الگ تھالیکن جب (خواب غفلت سے نہیں حقیقی نیندسے)بیدارہوکرغارسے نکلے توان کو زبان و تہذیب اورسکہ وثقافت ہرچیزبدلی بدلی محسوس ہوئی ۔اب بے چارے اصحاب کہف کس کس کادامن پکڑیں،کس کس کاراستہ روکیں،کس کس چیزکاروناروئیں ؟مجبوراًپھراُسی غارمیں پہنچ کرایسی چادرتان کرسوگئے کہ باہرکی آوازہی ان کی سماعتوں سے نہ ٹکرائے۔گویا
    کس کس کو یاد کیجئے کس کس کوروئیے
    آرام بڑی چیزہے منہ ڈھک کے سوئیے
    اب فکروں کے پیمانے،سوچ کے دریچے،وفاداری کے زاوئے،خدمت کے جذبے اورمحنت کے طریقے سب میں بدلاؤآچکاہے ،جس قوم کوآپ سمجھاناچاہتے ہیں وہ قوم ناسمجھ نہیں ہے ،بہترین دماغ اپنے سرمیں لادے لادے پھررہی ہے ،اس نے قسم کھالی ہے کہ قوم وملت چاہے جدھرجائے ،حالات کوئی بھی رخ اختیارکریں ہم مہتمم صاحبان قدردان پتھرکی لکیرکی طرح جمے رہیں گے کیونکہ اسی میں اُن کی دال روٹی ،مرغ وماہی اورمسندوکرسی کارازمضمرہے۔(ن م )
  7. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشاءاللہ مظاہری صاحب تو مظاہری صاحب ہی ٹھرے ۔ ۔۔
    مفتی صاحب ! آپ بھی تو کسی سے کم نہیں ہیں جناب اگر یہاں کچھ صاحبان علم و ہنر ثیر نظر آتے ہیں تو آپ سوا ثیر نظر آتے ہیں بات قلم کی ہو یاچمچ کی چلتا بلکہ بھاگتا ہی نظر آتا ہے ۔ ۔۔ بہت خوب جناب
  8. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    ماشآءاللہ! بہت خوب ہے، جزاک اللہ خیرا
  9. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کو مشتہر کریں