کتب خانہ مظاہرعلوم قدیم سہارنپور

'اسلامی کتب خانے' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏نومبر 19, 2012۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کتب خانہ مظاہرعلوم سہارنپور
    ناصرالدین مظاہری
    اس عظیم الشان کتب خانہ کی اہمیت کااندازہ اس سے کیاجاسکتاہے کہ یہاں پربعض ایسے مخطوطات بھی موجودہیں جوکہیں اورنہیں پائے جاتے۔
    مطبوعہ کتابوں کی تعدادتین لاکھ سے زائدہے ،مختلف علوم وفنون کا قابل قدرعلمی ذخیرہ اوراکابرعلماء مظاہرکاشاندارعلمی ورثہ ہے جودرحقیقت میراث نبوت کا ایک حصہ ہے۔
    الحمدللہ ملک اوربیرون ملک کے مختلف محققین،مصنفین،علمائ،صلحاء اوراصحاب ذوق ،داعیان قوم اوررہبران ملت یہاں تشریف فرماہوکراکتساب فیض کرتے ہیں۔
    یہ کتب خانہ اکابرعلماء کی نظروں میں ہردورمیں بڑی اہمیت کا حامل رہاہے چنانچہ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانااشرف علی تھانویؒ نے اپنی ذاتی کتابوں کا نصف حصہ مظاہرعلوم کے اس مرکزی کتب خانہ کونہ صرف وقف فرمادیاتھابلکہ اپنی حیات ہی میں وقف شدہ کتابیں ایک مضبوط الماری کے ساتھ بھیج کریہاں کے حسن انتظام اوراپنی مشقانہ دریادلی کابین ثبوت پیش کیاتھا۔(اسی طرح بعض دوسرے حضرات نے بھی اپنے کتب خانے مظاہرعلوم کے اس گنجہائے کتب کے لئے وقف فرمادئے جن کی تفصیل مدرسہ کے ریکارڈمیں موجودہے۔
    شیخ العرب والعجم حضرت مولاناخلیل احمدمہاجرمدنیؒکے دورمسعودمیں دیگرتعمیرات اورتعلیمی ترقیات کے علاوہ کتب خانہ مظاہرعلوم میں بھی حیرت انگیزترقی ہوئی،نئی نئی کتابیں منگوائیں،قیمتی مخطوطات حاصل کئے ،مخطوطات کے تحفظ اورکتابوں کی حفاظت کے لئے ممکنہ تدابیراختیارکی گئیں،پہلے کتب خانہ کی عمارت تنگ تھی اس لئے اس میں بھی توسیع کی گئی اورایک بڑاہال مزیدتیارکرایا۔(مخطوطات کے حصول میں اکابرمظاہربالخصوص حضرت مولاناخلیل احمدمہاجرمدنیؒ نے جومحنت فرمائی اورجس دلچسپی کے ساتھ مخطوطات جمع کئے اس کا تذکرہ شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریاکاندھلویؒنے اپنی ’’آپ بیتی‘‘میں تفصیل سے فرمایاہے)
    کتب خانہ کی یہ کشادہ عمارت جب پھرتنگ محسوس ہوئی اورکتابیں زیادہ ہوگئیں توفقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ نے ’’کتب خانہ جدید‘‘کے نام سے ایک اورعمارت متصلاًتعمیرکرائی جس کا سنگ بنیادشیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریامہاجرمدنیؒ نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے رکھاتھا۔
    (تفصیل کیلئے www.mazahiruloom.orgپرلاگ آن کریں)
    عام طورپربڑے کتب خانوں میں مطلوبہ کتاب کی تلاش کاجان جوکھم کام قاری کو پریشانی میں مبتلاکردیتاہے لیکن یہاں جوطریقہ رائج ہے وہ آسانیوں کے بہت سے باب کھولتاہے چنانچہ اگرکتاب کا نام اورفن معلوم ہے تو پانچ منٹ کے اندرمطلوبہ کتاب مل سکتی ہے۔
    حضرت مولاناسیدسلیمان ندویؒ اپنے تاثرات میں رقم طرازہیں۔
    ’’آج مجھے کتب خانہ مدرسہ مظاہرعلوم کے دیکھنے کا اتفاق ہوا،متعدد کتابیں منگوائیں اوردیکھیں،مہتمین نے کتابوں کو فوراً نکلوا کر دکھایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کتب خانہ پوری طرح منظم اور مرتب ہے ہر فن کی کتابیں موجود ہیں ،قلمی کتابوں کا ذخیرہ بھی ہے۔‘‘
    سیدصاحبؒ کی تحریر تومثال ہے ورنہ مظاہرعلوم میں آنے والی اہم شخصیات یہاں کی جدیدوقدیم پرشکوہ عمارتوں کودیکھنے کے بجائے مرکزی کتب خانہ دیکھنے کا اشتیاق رکھتی ہیں ۔
    چنانچہ اس کتب خانہ کوجن اہم شخصیات نے دیکھااوراپنے وقیع تاثرات تحریرفرمائے ان کی ایک طویل فہرست ہے جن میں سے چندمندرجہ ذیل ہیں۔
    حضرت مولاناحبیب الرحمن شیروانی صدر امورمذہبی ریاست حیدرآباد
    جناب مولانا ابوالحسن اسسٹنٹ سکریٹری مسلم یونیورسٹی علی گڑھ
    حضرت مولاناسیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ ندوۃ العلماء لکھنؤ
    شیخ محمد محمود حافظ مدیر ادارۃ الصحافۃ والنشررابطہ عالم اسلامی مکۃ المکرمۃ
    المحامی المصری شیخ محمد رزق صاحب بیرسٹرقاہرہ (مصر)
    السید خلیل مظفر(عراق)
    حضرت مولانا ابوالوفا ثناء اللہ امرتسری
    جناب صدرالدین صاحب ڈربن ناٹال جنوبی افریقہ
    محمد احمد عمرجی ناٹال جنوبی افریقہ
    شیخ محمد فوأدمصری استاذ ادب عربی بغداد
    حضرت مولاناعلامہ شبیراحمدعثمانی دیوبند
    شیخ مصطفے فاضل بک ترکی
    سیٹھ جاحی دائود ہاشم یوسف رنگون برما
    شیخ عبد المنعم النمرمدیر ادارۃ الدعوۃالاسلامیہ وزارت اوقاف کویت
    شیخ محمد رشید فارسی رابطہ عالم اسلامی مکۃ المکرمہ سعودی عرب)
    شیخ محمد بن سالم العکومی الحسینی الحضرمی
    جناب محمد یوسف ویسٹ انڈیز وایا جنوبی امریکہ
    شیخ عبد الفتاح ابوغدہ تلمیذ رشید علامہ کوثریؒ حلب (شام)
    آفندی نعمت اللہ امام جامع عبد السلام استنبول ،ترکی
    جناب عبدالکریم خیابان فردوسی تہران ایران
    عالیجناب محمد بن الشیخ علوی مالکی( الاستاذ مسجد الحرام وکلیۃ الشریعۃ مکۃ المکرمہ )
    جناب محمداکرم صاحب انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل کابل افغانستان
    جناب مولاناعبدالرحمن باواناظم مجلس تحفظ ختم نبوت (ایڈیٹرہفت روزہ ختم نبوت کراچی)
    جناب مولاناعبداللہ صاحب مترجم مجلۃ الکبریٰ وزارۃ العدل المنطق الشرعیۃ (سعودیہ عربیہ)
    جناب مولاناالحاج سررحیم بخش (سی آئی ای ممبرریفارمرسکیم کمیٹی ہند پریسیڈنٹ ریاست بھوپال)
    جناب سیدعبدالرؤف صاحب جج ہائی کورٹ لاہور(پاکستان)
    حضرت مولانامحمدعیسیٰ صاحبؒپروفیسرعربی وفارسی گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج الہ آباد
    جناب مسٹرعبداللطیف صاحب وزیرعدل وصحت ۔برما
    جناب مولانامحمدعمران صاحب ندوی مہتمم دارالعلوم تاج المساجد(بھوپال)
    حضرت علامہ احمد بن عبد العزیزآل مبارک رئیس القضاۃ الشرعی ابو ظہبی
    حضرت مولانا شیخ عبد القادر صاحب مدیر المدارس العلمیۃ حلب (شام )
    اس کتب خانہ میں عربی،فارسی اور اردو انگریزی ،ہندی ،تمل ،گجراتی ،بنگالی،پنجابی ،تلگو، جرمنی، فرانسیسی، پستو، برمی، ترکی وغیرہ مختلف زبانوں اور مختلف علوم وفنون کی چھوٹی بڑی تین لاکھ سے زائد کتابیں ہیں ۔اس کتب خانہ کااصل سرمایہ اس کا عربی ذخیرہ اورنایاب قیمتی مخطوطات ہیں جو انتہائی اہم اور وقیع ہیں، یہ کتب خانہ ۱۲۸۲ھ میں قائم ہواتھا اس وقت بہت مختصر تھا مگر اب الحمد للہ پانچ وسیع وعریض ہالوں پرمشتمل ہے اور ہر فن کی کتب الگ الگ الماریوں میں سلیقہ سے رکھی ہیں ۔
    شعبہ مخطوطات
    الحمدللہ مظاہرعلوم کے شعبۂ مخطوطات میں 1450 نادرونایاب مخطوطات بھی ہیں جن کی جدیدوقدیم طریقے اختیار کرکے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے،اسی طرح مخطوطات کے تحفظ کے لئے جدیدترین احتیاطی تدابیررام پور رضالائبریری کے خصوصی پروگراموں میں اس کے ذمہ دارن باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔
    مخطوطات کی مکمل فہرست مدرسہ کی ویب سائٹ’’ www.mazahiruloom.orgپرلاگ آن کریں)
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشاء اللہ ۔ ۔ ۔ ۔
    حضرت جی لائبریری کی کوئی ویڈیو ہو تو یہاں لگا دیں تاکہ مجھ سمیت تمام الغزالی کے قارئین اس عظیم الشان لائبریری اور خصوصا نادرونایاب کتب کا نظارا کر سکیں
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سیفی خان!
    آپ کویہ معلوم ہوکرعجیب سامحسوس ہوگاکہ مجھے انٹرنیٹ کی معلومات صفرکے درجہ میں ہیں،بڑی مشکلوں کے بعداحمدقاسمی صاحب مجھے الغزالی پراکاؤنٹ بنانے اورپوسٹنگ کاطریقہ بتنانے وسمجھانے میں کامیاب ہوئے ہیں،میں کامیابی کواپنی طرف اس لئے منسوب نہیں کررہاہوں کیونکہ پتہ نہیں کب بھول جاؤں،اس لئے کامیابی کاسہرااپنے بڑوں کے سرباندھتااورناکامی کا انتساب اپنی طرف کرتاہوں۔
    مجھے ویڈیولوڈکرنے کاطریقہ معلوم نہیں ہے،اگرقاسمی صاحب نے سمجھایااورمیری سمجھ میں بتایاہواطریقہ آگیاتونیک کام میں تاخیرنہیں ہوگی۔
    سیفی یہ کام آپ بھی کرسکتے ہیں کیوں اپنے بڑوں کوباربارتکلیف دوں،ویسے مجھے معلوم نہیں ہے کہ آپ کومیں اپنے سے عمرمیں بڑاسمجھوں یاچھوٹالیکن علم میں ضرورآپ کواہمیت دوں گا۔

    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت جی میں آپ سے چھوٹا ہی ہوں ہر لحاظ سے ۔ ۔ یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ ہم جیسے نکموں کو اہمیت دیں ۔ ۔ یہ حضرت قاسمی صاحب ہیں جو ہمیں دھکے سے چلا رہے ہیں ۔ ۔ باقی اگر ہم آُ کے کسی کام آ سکیں یہ تو خوش نصیبی ہو گی
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. qureshi

    qureshi وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    292
    موصول پسندیدگیاں:
    209
    جگہ:
    Afghanistan
    ماشاء اللہ کاش کہ ہم اس کتب خانے سے مستفید ہو سکے۔
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ًًٍٍمفتی صاحب جی ،مولانا سیفی خان سیفی کے کہنے پر نہ جائیں۔یہ ہر لحاظ سے بڑے ہیں۔الغزالی پر خان فیملی ہی کا تسلط ہے ۔جس دن ہم نے آنکھ لال پیلی کی اسی دن خان فیلی ( مولانا انور قادری خطیب۔ مولا نا نبیل خان قاسمی۔مولانا طیب قاسمی ۔ مولانا سیفی خان۔معلمہ بنت حوا صاحبہ ۔معلمہ رجا ء صاحبہ اور سارہ خان صاحبہ کے خوف ہی سے سانس ناہموار ہو جائیگی۔
    باقی تو ویڈیو اپلوڈ کرنی ہی ہے آُپ ویڈیو بنا لیجئے ۔خان فیملی کے لاڈلے کاجو حکم ہے۔
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. جنید عمران

    جنید عمران وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ما شااللہ
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اس نونک جھونک سے میں نے اندازہ کرلیاہے کہ بڑے میاں(شیخ سعدی) صحیح کہتے تھے:ہرکہ درپیش سخن دیگراں افتدتامایہ فضلش بدانند،پایۂ جہلش شناسند
    نہ دہد مردہوشمندجواب
    مگرآنکہ کزوسوال کنند
    گرچہ برحق بودفراخ سخن
    حمل دعویش برمحال کنند
    اس لئے صاحبان قدردان یہ ہیچمدان خودکوحقیروناتوان تصورکرنے میں ہی عافیت محسوس کرتاہے ۔چلتے چلتے ایک لطیفہ بھی دیتاچلوں۔
    ایک ہندوستانی حاجی نے مکہ مکرمہ میں دوعربوں کوآپس میں بحث وتکراراورلڑائی کرتے دیکھ کرسمجھاکہ شایدیہ لوگ قرآن کریم کاآپس میں مذاکرہ کررہے ہیں،اس لئے ہندوستانی حاجی صاحب ان عربوں کے قریب گئے اورآہستگی کے ساتھ گویاہوئے کہ’’اپنی مخصوص دعاؤں میں مجھے بھی یادرکھنا۔
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    پسندیدگی کی بہت بہت شکریہ
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد یوسف صدیقی

    محمد یوسف صدیقی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    146
    صنف:
    Male
    مفتی ناصر مظاہری صاحب :اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ تعالی کے مکتوبات پاکستان سے شائع ہوئے ہیں ، جو سوالات یا احباب کے خطوط شیخ الحدیث نور اللہ کو پاکستان سے آتے تھے کیا یہ بھی "مظاہر العلوم" میں محفوظ ہیں؟ اس بات سے سے آگاہی دیں۔
    عامر اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. مظاہری

    مظاہری نگران ای فتاوی ای فتاوی ٹیم ممبر رکن

    پیغامات:
    211
    موصول پسندیدگیاں:
    202
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    حضرت اسے محفوظ اور مفید بنانے کی فکر فرمائیں، جو خوبیاں آنجناب نے بیان فرما ئی ہیں وہ یقینا ہیں لیکن اگر اس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے تو اسکی افادیت، حفاظت، شہرت، اور اسکی جانب رجوع میں سو گنا اضافہ ہوجائیگا ـ

اس صفحے کو مشتہر کریں