کچھ کتابیں درکار ہیں مدد کریں

'اسلامی کتب خانے' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر عدنان, ‏جنوری 1, 2017۔

  1. عامر عدنان

    عامر عدنان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    صنف:
    Male
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    کچھ کتابیں چاہئے مدد کریں
    خاتمتہ الکلام از فقیراللہ دیوبندی صاحب
    فاتحتہ الکلام از ظفر احمد عثمانی صاحب
    اور مہانامہ فاران دسمبر ۱۹۶۰

    جزاک اللہ خیراً
    @مفتی ناصرمظاہری
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,276
    موصول پسندیدگیاں:
    1,706
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    مفتی ناصر مظاہری صاحب مصروفیات کے باعث بہت کم لاگ اِن ہوتے ہیں ممکن ہے جواب میں کچھ دیر ہو جائے۔
    ویسے انٹر نیٹ پر سرچ کیا لیکن رزلٹ نہیں ملا
    میں ایڈمن جناب @احمدقاسمی صاحب سے گزارش کروں گا اگر ان کتابوں کے بارے میں معلوم ہو تو آگاہ فرمادیں۔
    عامر عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
    معلوم نہیں محترم بھائی۔۔یہ کتب نیٹ پہ بھی نہیں دیکھیں اور ہارڈ کاپی میں بھی نہیں دیکھیں۔
    خاتمۃ الکلام غالباََ توضیح الکلام اثری کے رد میں ہے ۔ ۔ یہ کتب شائع کم ہوئی ہوں گی اس لئے کبھی مشہور مکتبوں پر نظر نہیں آئی ۔
    بہت پہلے جب اختلافی مسائل پر کتابیں پڑھتے تھے تو نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے مکتبہ میں حافظ حبیب اللہ ڈیرویؒ کی ’’توضیح الکلام پر ایک نظر ‘‘۔۔۔۔۔ نظر آئی تھی ۔وہ بھی بہت کم شائع ہوئی تھی ۔اور ان کے پاس بھی ایک یا دو نسخے ہی بچے تھے ۔ یہ بھی احسن الکلام کی طرح ۔۔۔بہت قوی تحریر ہے ۔اس میں کچھ جگہہ خاتمہ الکلام کا حوالہ پڑھا تھا ۔۔۔اس سے زیادہ معلوم نہیں ۔
    آپ کو مل گئی تو ہمیں بھی بتائیے گا۔۔
    مولانا ظفر احمدؒ کی کتاب ۔۔۔غالباََ کسی کتاب کے رد میں تھی ۔۔۔وہ بھی نئے مکتبوں کی فہرست میں نظر نہیں آئی۔ان کے مقالات ۲ جلدوں میں نیٹ پر موجود ہیں ۔جن میں ان کی پرانی تحریریں یکجا کی گئی ہیں ۔۔۔لیکن یہ کتاب اس میں شامل نہیں ہے ۔
    اگر اس کی تیسری جلد تیار ہوئی ہو تو اس کا معلوم نہیں ۔
    ویسے مولانا عثمانیؒ کی اس بارے میں قوی بحث ان کی اعلاء السنن ج۴ میں موجود ہے ۔
    واللہ اعلم۔
    عامر عدنان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عامر عدنان

    عامر عدنان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    صنف:
    Male
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    مجلہ فاران کے متعلق بھی کچھ لکھ دیں۔جزاک اللہ خیراً
  5. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    نہیں بھائی ۔ مجلہ فارن کے متعلق کچھ معلوم نہیں ۔
    اسی فورم پہ طوبی لائبریری والے بھائی ہیں ۔ان کا بڑی لائبریریوں میں آنا جانا ہے ۔ اور قدیم کتب وغیرہ کی معلومات ان کو ہوں گی۔
    ان سےپوچھ لیں ۔ @طوبیٰ لائبریری

    کہیں یہ بھی تو ۔۔مسئلہ قراءۃ خلف الامام ۔۔۔کے کسی مضمون کے سلسلے میں ہی تو نہیں چاہیے ؟ (مسکراہٹ)
  6. عامر عدنان

    عامر عدنان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    صنف:
    Male
    جی صحیح فرمایا
    جزاک اللہ خیراً
  7. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    کون سے عالم کا مضمون تھا؟
  8. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ دونوں کتابیں خاتمتہ الکلام از فقیراللہ دیوبندی صاحب ۔فاتحتہ الکلام از ظفر احمد عثمانی صاحب ۔دیوبند ۔سہارن پور اور لکھنو کی فہرست کتب میں موجود نہیں ہیں۔بہت ممکن ہے دارالعلوم دیوبند کے کتب خانہ میں ہوں لیکن وہاں اسکین یا زیرکس کی سہولت نہیں ۔ندوہ کے کتب خانہ میں زیرکس کی سہولت تو ہے پر وہاں رابطہ کی کوئی صورت نہیں ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں