کیفیت عبادت ام المؤمنین

'امہات المومنین' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نبیل خان, ‏ستمبر 6, 2012۔

  1. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے فرماتے ہیں ایک دن صبح صبح میں نے اپنی پھوپھی سیدہ طیبہ طاہرہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر دی تو وہ کھڑی نماز میں مشغول تھیں اور قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت کر رہی تھیں ۔
    فمن اللہ علینا ووقاناعذاب السموم
    سواللہ نے ہم پر بڑا کرم کیا اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

    ام المؤمنین باربار یہ آیت مبارکہ دہراتی جارہی تھیں اور دعا اور گریہ بھی کر رہی تھیں ۔ میں نے بہت انتظار کیا اور کھڑے کھڑے اکتا گیا اس لیے اپنے کسی کام کے لئے بازار چلا گیا جب میں واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ اسی حال میں نماز پڑھ رہی تھیں اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔
    {صفۃ الصفوۃ لابن جوزی ج 2 }
    عامر اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    افسوس صد افسوس ہم گنہگاروں کا کیا ہوگا ؟کاش ان نفوس قدسیہ کے طفیل ذرا سا بھی خوف خدا نصیب ہوجاتا ۔
    عامر اور محمد نبیل خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جیسمین

    جیسمین وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    صنف:
    Female
    ہم دل سے عبادات کریں گے تو ہی اللہ پاک قبول فرمایئں گے
    عامر, محمد نبیل خان, پیامبر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں