گورنر نجم ا لدین

'تاریخ اسلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اکتوبر 14, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,888
    موصول پسندیدگیاں:
    932
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا۔
    ایک دن اس کے بھائی اسدالدین شیر کوہ نے اس سے کہا ۔
    " بھائی ! تم شادی کیوں نہیں کرتے؟ "
    نجم الدین نے جواب دیا ۔
    " میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا. "
    یہ سن کر اسدالدین نے کہا ۔
    " میں آپ کے لیے رشتہ مانگوں ؟ "
    " کس کا ؟ "
    " ملک شاہ بن سلطان محمد بن ملک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر المک کی بیٹی کا....؟ "
    یہ سن کر نجم الدین بولا ۔
    " وہ میرے لائق نہیں ۔۔۔۔۔۔ "
    اسدالدین دھک سے رہ گیا ۔
    " پھر کون آپ کے لائق ہوگی ؟ "
    نجم الدین نے جواب دیا ۔
    " مجھے ایسی نیک بیوی چاہیے ،جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے میرا ایک ایسا بیٹا پیدا ہو ، جس کی وہ بہترین تربیت کرے ، وہ شاہ سوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے.... "
    اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور اس نے کہا ۔
    " ایسی لڑکی آپ کو کہاں ملے گی؟ "
    نجم الدین نے جواب دیا۔
    " نیت میں خلوص ہو ، تو اللہ نصیب کرے گا.... "
    یہ سن کر اسد الدین خاموشی سے اسے تکنے لگا ۔
    ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے ایک شیخ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ ایک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ہی شیخ کو آواز دی ۔
    شیخ نےلڑکی سے بات کرنے کے لیے نجم الدین سے معذرت کی. نجم الدین سنتا رہا کہ شیخ لڑکی سے کیا کہ رہا ہے.
    شیخ نے لڑکی سے کہا۔
    " تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کردیا ، جس کو میں نے بھیجا تھا....؟ "
    " اے ہمارے شیخ اور مفتی ! وہ لڑکا واقعی خوب صورت اور رتبے والا تھا ، مگر میرے لائق نہیں تھا
    شیخ حیرت سے بولا ۔
    " کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔ تم کیا چاہتی ہو ؟"
    " شیخ ! مجھے ایک ایسا لڑکا چاہیے ، جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے مجھے اللہ ایک ایسا بیٹا دے ، جو شاہسوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے.... "
    نجم الدین حیران رہ گیا ، کیوں کہ جو وہ سوچتا تھا ، وہی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی ۔
    نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے ، شیخ سے کہا۔
    " اس لڑکی سے میری شادی کروا دیں.... "
    " یہ محلے کے سب سے فقیر گھرانے کی لڑکی ہے.... "
    یہ سن کر نجم الدین نے کہا۔
    " میں یہی چاہتا ہوں . "
    پھر نجم الدین نے اس فقیر متقی لڑکی سے شادی کر لی اور اسی سے وہ شاہسوار پیدا ہوا ، جسے دنیا "سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ" کے نام سے جانتی ہے .
    جنھوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا....

    ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی قول، واقعہ،سچی کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو سکتی ہے...
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,569
    موصول پسندیدگیاں:
    1,785
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ اکبر کبیرا
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم رکن

    پیغامات:
    322
    موصول پسندیدگیاں:
    120
    صنف:
    Female
    سبحان اللہ
    پڑھ کر سورہ نور کی آیت کے الفاظ ذہن میں گونجنے لگے
    وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ
    احمدقاسمی اور محمدداؤدالرحمن علی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,602
    موصول پسندیدگیاں:
    214
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan

اس صفحے کو مشتہر کریں