ہمارے واعظ

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جون 25, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,648
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ہمارے واعظ​
    واعظ کو ضروری ہے کہ انبیا اور ملا ئکہ کی نسبت محتاط رہے۔خدا سے شرمائے اور وعظ کو خرافات نہ بنائے ۔خدا کی ذات میں گفتگو کر نی اور نبیوں اور فرشتوں کے مقامات میں با وجود لا علمی کے گفتگو کرنا نہ چاہئے۔اللہ پاک نے انبیا کی بڑی تو صیف فرمائی ہے اور سارے عالم پر انھیں فضیلت دی ہے ۔یہودکے بیا نوں پر جو ہمارے مفسرین نے داخل کر لئے ہیں۔ انبیاء علیھم السلام کو مطعون ٹھیرا نا برا ہے ۔حضرت داؤد کے قصہ میں مفسرین نے اوریا کی عورت کی نسبت جو قصہ وضع کر لیاہے وہ غلط محض ہے حضرت یوسف کے معاملہ میں قصداگنہ کا الزام آپ کے سر تھو پا ہے ۔حضرت لوط کے قصہ میں طرح طرح کے خرافات پیدا کر چکے ہیں ۔ یہ لوگ ایسے راویوں کے کلام پر اعتماد کرتے ہیں جنھوں نے خدام پر اتہام کئے تھے۔ ایسے واعظین پر خدا ورسول اور فرشتوں کی لعنت ہے کیونکہ جن سامعین کے دل شبہات سے بھرے ہیں ان میں گناہ کر نے کا ارادہ پیدا ہو جاتا ہے اور ان قصوں کو وہ اپنی حجت بنا لیتا ہے ۔عیاذبا اللہ انبیاء علیھم السلام ان تمام خرافات سے با لکل پاک ہیں یہ واعظین شیطان کے مقدمہ الجیس ہیں ۔جیسا کہ حدیث میں ہے ۔(فتوحات باب ۱۵۴) ابن عربی

اس صفحے کو مشتہر کریں