ہندوؤں میں ایک سے زائد شادیوں کا تناسب:

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اکتوبر 21, 2016۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,586
    موصول پسندیدگیاں:
    774
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ہندوؤں میں ایک سے زائد شادیوں کا تناسب:
    ملک میں ایک مخصوص سوچ وفکر کا حامل گروپ مسلمان مردوں پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ وہ ایک سے زائد شادی کرتے ہیں ۔
    حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔ایک ایسے وقت میں جبکہ مختلف ٹی وی چیانلوں پر طلاق ثلاثہ کے نام ونہاد متا ثرین سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے چیخ وپکار کی جا رہی ہے ، ہم نے ہندوستان کی ایسی ۳۰ مشہور ومعروف شخصیتوں کا جائزہ لیا جنہوں نے دو یا دو سے زائد شادیاں کیں ہیں ان میں ۲۶ غیر مسلم اور صرف چار مسلمان ہیں اس طرح اس معاملہ میں غیر مسلموں کا تناسب ۸۶،۶۷اور مسلمانوں کا تناسب صرف ۱۳،۳۳فیصد رہا ۔سب سے پہلے ہم سدھارتھ رائے کپور کا ذکر کرتے ہیں انہوں نے تین شادیا ں کیں ان کی پہلی شادی "آرتی بجاج" سے ہوئی انہوں نے دوسری شادی"کویتا " سے کی اور تیسری شادی "دویا بالن" سے رچائی سدھارتھ رائے کپور اپنی پہلی دو بیویوں کو طلاق دے چکے ہیں ۔ اب چلتے ہیں مہیش بھوپتی کی طرف ٹینس کے اس جانے مانے کھلاڑی نے دو شادیاں کی پہلی بیوی "شویتا جئے شنکر" کو طلاق دے کر بھوپتی نے "لا را دتہ" کو اپنی شریک حیات بنایا ۔ ہا لی وڈ کے مشہور گلو کار آنجہانی کشور کمار نے ایک نہیں دو نہیں چار شادیاں کیں ۔پہلی بیوی " ورما گھوش ۔ دوسری بیوی " مدھو با لا ، تیسری بیوی " یو گیتا بالی " کو طلاق دی اور آخر میں " لینا چندرا وارکر " سے شادی رچائی ۔
    اسی طرح ہندی فلموں کے مشہور ادا کار سنجے دت نے تین شادیا ں کیں ۔ پہلی بیوی " رچا شرما " اور دوسری بیوی "رینا پلئی " کو طلا ق دی اور آخر میں " ما نیتا " سےشادی کی۔ ودھو ونود چوپڑہ نے بھی تین شادیا ں کیں ۔ پہلی بیوی " رینو سلوجا " اور دوسری بیوی " شبنم سکھ دیو " کو طلاق دے کر "انو پما چو پڑا " کو اپنا شریک حیات بنا یا ۔کرن سنگھ کروور کی بھی تین شادیا ہو ئیں ۔"شارا دھمانگم"اور " جنیفر ونگٹ" کو طلاق دے کر " بپاشو با سو" سے شادی کی ۔ کمل ہاسن نے بھی تین شادیاں کیں ۔ پہلی شادی " وانی گنپتی " سے کی ،دوسری شادی " ساریکا ٹھا کر " سے رچائی اور اب "گو تمی" ان کی بیوی ہے ۔ فلم ڈاکٹر بو نی کپور نے دو شادیاں کیں " مونا شوری کپور " کو طلاق دے کر " سری دیوی " کو اپنا شریک حیات بنا یا ۔ سلیم خان ( سلمان خان کے والد ) نے " سو شیلا پرک " اور " ہیلن " سے شادیاں کیں ۔ جا وید اختر نے " ہنی ایرانی " سے پہلی شادی کی انہیں طلاق دے کر "شبانہ اعظمی" کو اپنا شریک حیات بنایا ۔ادتیہ چوپڑا نے "پائل کھنہ" کو طلا دے کر "رانی مکھر جی " کے ساتھ گھر بسایا ۔ انور راگ کیشپ نے دو شادیاں کیں ۔ پہلی شادی آرتی بجاج" اور دوسری شادی "کالکی کوچلین" سے کی انہوں نے دو نو کو طلاق دے دی ۔ راج کندرا کی بھی دو شادیاں ہوئیں " کویتا " کو طلاق دے " شلپا شیٹی" کو انہوں نے اپنی بیوی بنا یا ۔دلیپ کمار نے " سائرہ بانوں " اور پھر " اسما رحمن " سے شادی کی ۔ بعد میں اسما رحمن کو طلاق دے دی ۔دھر میندر کی دو شادیاں ہوئیں " پر کاش کور" اور " ہیما مالنی" سے ۔ دونوں میں سے کسی کو بھی انہوں نے طلاق نہیں دی۔ منصور علی خان پٹوڈی کے فر زند سیف علی خان نے دو شادیاں کیں ۔ پہلی بیوی " مریتا سنگھ" کو طلاق دے کر " کرینہ کپور" سے دوسری شادی کی ۔ راج ببر کی بھی دو شادیاں ہوئیں "نادرہ ببر" کو انہوں نے طلاق دے کر " سمیتا پاٹل " سے انہوں نے دوسری شادی کی ۔ دو شادیاں کرنے والوں میں عامر خان بھی شامل ہیں پہلی بیوی " رینا دتہ" کو طلاق دے کر انہوں نے "کرن راؤ" کو اپنا شریک حیات بنا یا ۔ کرن کھیر نے دو مرتبہ شادی کی ۔" گوتم لہری" کو طلا ق دے کر "انو پم کھیر" سے شادی کی ۔ نیلم کو ٹھاری " رشی سمیتا " سے پہلی اور " سمپر سونی" سے دوسری شادی کی ۔انیل ندھا نے " نتا شے" کو چھوڑ کر " روینہ ٹنڈن" کو اپنا یا ۔ سنجے کپور کی پہلی شادی " نندینا ممتانی" سے ہو ئی اور دوسری شادی " کر شمہ کپور " سے ہو ئی ۔ ونود کھنہ کی بھی دو شادیاں ہو ئیں ۔ " گیتا نجلی " پہلی اور " کو یتا " دو سری بیوی ہیں ۔
    یو گیتا بالی نے پہلی شادی شادی " کشور کمار " سے کی اور بعد میں " متھن چکر ورتی " شادی رچائی ۔ متھن چکر ورتی نے دو شادیا ں کیں ۔ "سری دیوی " سے پہلی اور " یو گیتا بالی" سے دو سری ۔ چندرا موہن سابق ڈپٹی چیف منسٹر ہر یانہ نے دو شادیا کیں " سیما" اور " انور رادھا بالی" سے ۔ ٹا ملنا دو کے سابق چیف منسٹر کرونا ندھی نے پہلی شادی " پد ما وتی " سے کی اور ان کی دوسری شادی " رجنی " سے ہو ئی ۔ جیمی گنیش نے تین شادیاں کیں ۔ٹی آر بالو بھی دو شادیا کرنے والوں میں شامل ہیں ( صحافت ممبئی ۔۲۰ اکتوبر ۔۲۰۱۶؁

اس صفحے کو مشتہر کریں