یہ بچہ کیسا بچہ ہے

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏مارچ 17, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    یہ بچا کیسا بچہ ہے(۱)

    یہ بچہ کالا کالا سا
    یہ کالا سا مٹیالا سا
    یہ بچہ بھوکا بھوکا سا
    یہ بچا کیسا بچہ ہے

    یہ بچا کیسا بچہ ہے
    جو ریت پہ تنہا بیٹھا ہے
    نا اس کے پیٹ میں روٹی ہے
    نا اس کے تن پر کپڑا ہے
    نا اس کے سر پر ٹوپی ہے
    نا اس کے پیر میں جوتا ہے
    نا اس کے پاس کھلونا ہے
    کوئی بھالُو ہے کوئی گھوڑا ہے
    نا اس کا جی بہلانے کو
    کوئی لوری ہے،کوئی جھولا ہے
    نا اس کے جیب میں دھیلا ہے
    نا اس کے ہاتھ میں پیسا ہے
    نا اس کے امی ابو ہیں
    نا اس کی آپا خالا ہیں

    یہ سارے جگ میں تنہا ہے
    یہ بچا کیسا بچہ ہے (ابن انشاء)
  2. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
  3. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan

اس صفحے کو مشتہر کریں