کمال اور ختم نبوت
سید المرسلین کا ایک لقب خاتم النبیین بھی ہے ۔ختم نبوت کے معنی بالکل واضح ہیں ۔جب ایک پیام اس قدر جامع ومکمل آچکا کہ اب اس میں کسی ترمیم واضافہ کی گنجائش ہی نہیں باقی ، تو کسی جدید پیام کا آنا سرے سے بے معنیٰ ہو جاتا ہے ۔پیام کی ہمہ گیری کے معنیٰ ہی یہ ہیں ، کہ آئندہ کے لئے سلسلہ پیامات منقطع۔ عرب کے امی کے لائے ہو ئے پیام نے علی الاعلان اپنا دعویٰ ساری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ، کہ ہر امکانی ضرورت زندگی کے لئے مکمل ہدا یت نامہ ہوں اور آج تک بڑے سے بڑا مخالف بھی اس دعویٰ کو کسی دلیل سے جنبش نہ دے سکا ۔)مولانا ماجد دریا آبادی