عزرائیل کوحضرت موسیٰ کاطمانچہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو تھپڑمارنے کا ذکر آیا فرمایاکہ سہل توجیہہ یہ ہے کہ حضرت عزرائیل علیہ السلام بشر کی شکل میں آئے تھے اسلئے پہچانانہیں ،انہوں نے روح کو قبض کرنے کی اجازت چاہی ، آپ نے سمجھاکہ یہ کوئی قاتل ہے اسلئے دھپ رسید کیا ،آنکھ بھی توپھوٹ گئی تھی اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ بشر ہی کی شکل میں آتے تھے ورنہ صورت ملکیہ میں بشر کاایسا تصرف مؤثرنہیں ہوتا ۔(حسن العزیز )