پاکستان کی نااہل سیاسی قیادت فوجی آمروں کی راہ ہموار کرے گی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
شورش کاشمیری مرحوم ایک اخبارنکالتے تھے جس کانام تھا’’چٹان‘‘اس اخبارمیں ۱۹۴۰میں ایک مختصرمضمون شائع ہواتھاجوحضرت مولاناابوالکلام آزادکاتحریرفرمودہ تھا،مولاناآزادقیام پاکستان اروتقسیم ہندکے مخالف تھے،ان کی نظریں جوکچھ دیکھ رہی تھیں وہ کورچشموں کونظرنہیں آتی تھیں۔اس مضمون میں مولاناآزادنے بعض ایسی پیش گوئیاں فرمائی ہیں جوآج حرف حرف صادق آتی ہیں،یہ پیش گوئیاں پاکستان کے ’’جیونیوز‘‘نے کامران خان کے ذریعہ نشرکی تھیں۔ذیل میں صرف ان پیش گوئیوں کوبلاتبصرہ شامل کررہاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ امن وامان اورچین واطمینان پیدافرمائے۔
مولانا کی پیشنگوئیاں درج زیل ہیں
'@^@|||کئی مسلم ممالک کی طرح پاکستان کی نااہل سیاسی قیادت فوجی آمروں کی راہ ہموار کرے گی
'@^@|||بیرونی قرضوں کا بھاری بوجھ ہوگا
'@^@|||پڑوسویں سے دوستانہ تعلقات کا فقدان ہوگا اور جنگ کے امکانات ہونگے
'@^@|||داخلی شورش اور علاقائی تنازعات ہونگے
'@^@|||پاکستان کے صنعتکاروں اور نودلتیوں کے ہاتھوں قومی دولت کی لوٹ مار ہوگی
'@^@|||نودلتیون کے استحصال کے نتیجے میں طبقاتی جنگ کا تصور پیدا ہوگا
'@^@|||نوجوانوں کی مذہب سے دوری اور عدم اطمینان اور نظریہ پاکستان کا خاتمہ ہوجائے گا
'@^@|||پاکستان پر کنٹرول کرنے کے لیے عالمی قوتوں کی سازشیں بڑھیں گیں
لنک یہ ہے۔
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=25401
 
Top