الهدایۃ شرح بدایۃ المبتدي - 7مجلد - امام برہان الدین علی مرغینانی ؒ - تحقيق، ڈاکٹر سائد بكداش

'فقہ حنفی' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عثمان, ‏نومبر 11, 2020۔

  1. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    229
    موصول پسندیدگیاں:
    230
    صنف:
    Male
    الهداية شرح بداية المبتدي 1-7
    الأمام برهان الدين علي المرغينانيؒ
    (511ھ - 593ھ)

    تحقيق - ڈاکٹر سائد بكداش
    زنیرہ عقیل اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    4,326
    موصول پسندیدگیاں:
    1,305
    صنف:
    Male
    جگہ:
    ۔
    ابن عثمان بھائی ۔بیحد شکریہ ۔بہت قیمتی شرح لائے۔
    زمانہ طالبعلمی میں بڑی خواہش رہتی تھی شروحات دیکھنے کی
    بڑی مشکل سے کوئی اردو شرح مل جاتی تو مل جاتی ورنہ دل مسوس کے رہ جاتا
    مولانانورالحسن انور اور ابن عثمان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    229
    موصول پسندیدگیاں:
    230
    صنف:
    Male
    کتاب کا مختصر تعارف

    اس کے مصنف امام علی مرغینانیؒ بہت بڑے فقیہ تھے اور بہت متقی تھے اور اس کتاب کی تصنیف انہوں نے روزہ کی حالت میں کی ۔
    اور بڑے محدث بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے شیوخ کو ایک جزء میں جمع بھی کیا، جس سے جواہر المضیہ فی طبقات الحنفیہ کے مصنف حافظ عبد القادر القرشیؒ 775ھ نے بہت کچھ نقل کیا۔
    انہوں نے جامع صغیر امام محمد بن الحسن الشیبانیؒ ، اورمختصر القدوریؒ کو سامنے رکھ کر اور کچھ زوائد شامل کر کہ ایک متن تیار کیا اور اس کا نام بدایۃ المبتدی رکھا، پھر اس کی طویل شرح کی ۷۰ جلدوں کے لگ بھگ کفایۃ المنتہی کے نام سے ۔یہ شرح مفقود ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں ، کیا کچھ علوم ہوں گے اس میں ۔ بہرحال پھر اس شرح کا اختصار ہدایۃ کے نام سے کیا جو آفاق میں مشہور ہے ۔
    ہدایہ کا تعارف کرانا تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔
    یہ تعارف دراصل موجودہ طباعت کا ہے ۔
    یہ ہماری معلومات کے مطابق سب سے محقق نسخہ ہے جس کو ڈاکٹر سائد بکداش نے 20 سے زیادہ نسخوں کو سامنے رکھ کر تحقیق کیا ہے ۔اور پونے تین سو صفحات میں بہت تحقیقی اور علمی دراسۃ پیش کیا ہے ۔ صحیح معنوں میں علمی خدمت کی گئی ہے ۔
    اللہ تعالیٰ ان کو بہت بہت جزا دے ۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    4,326
    موصول پسندیدگیاں:
    1,305
    صنف:
    Male
    جگہ:
    ۔
    آمین ثم آمین
    مولانانورالحسن انور نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں