درد سا اک ،جو یاں سے اٹھتا ہے

'بزمِ غزل' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏فروری 22, 2012۔

  1. ذیشان نصر

    ذیشان نصر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    633
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ایک طرحی مشاعرے کے لئے حضرت میر تقی میر کی غزل ’’ یہ دُھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے ‘‘ کی زمین پر ایک طرحی غزل ۔۔۔۔

    درد سا اک ،جو یاں سے اٹھتا ہے
    کون جانے ؟کہاں سے اٹھتا ہے ؟

    منکشف ہوتی ہے حقیقت پھر
    پردا جب ،درمیاں سے اٹھتا ہے

    چوٹ پڑتی ہے جب، نئی دل پر
    ’’زلزلہ، جسم وجاں سے اٹھتا ہے ‘‘

    کسی بلبل کا دل جلا ہے کہیں
    دھواں، کیوں آسماں سے اٹھتا ہے؟

    تھم گئی کائنات ،پھر کیوں آج؟
    شور کیوں ،لا مکاں سے اٹھتا ہے ؟

    بے خبر! کچھ خبر ہے تجھ کو کہ آج
    عشق آخر ،جہاں سے اٹھتا ہے

    پوچھ مت مجھ سے حالِ دل، کہ کہیں
    ’’شعلہ، آتش فشاں سے اٹھتا ہے ‘‘

    وجد میں آتے ہیں ملائک ،جب
    ساز میری ، فغاں سے اٹھتا ہے

    کھول مت رازِ عاشقی ہمدم
    بوجھ کب ،رازداں سے اٹھتا ہے

    طفلِ مکتب ہوں،کیا مری اوقات
    شعر خود ہی زباں سے اٹھتا ہے

    چیردیتا ہے پھر دلِ معصوم
    تیر جب بھی کماں سے اٹھتا ہے

    توڑ جائیں نہ دل کہیں ، ذیشاں
    اعتبار ان بُتاں سے اٹھتا ہے

    (محمد ذیشان نصر)​
  2. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,540
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت ہی خوب ذیشان بھائی زبردست
  3. ذیشان نصر

    ذیشان نصر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    633
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    فقیر آپ کی داد پر آپ کا مشکور ہے ۔۔۔!
  4. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,283
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    طفلِ مکتب ہوں،کیا مری اوقات
    شعر خود ہی زباں سے اٹھتا ہے
  5. ذیشان نصر

    ذیشان نصر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    633
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ جناب۔۔۔!
  6. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,466
    موصول پسندیدگیاں:
    409
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب ذیشان بھائی
  7. ذیشان نصر

    ذیشان نصر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    633
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت بہت شکریہ۔۔۔!
  8. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,479
    موصول پسندیدگیاں:
    704
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوبصورت اندازہے ذیشان بھائی
    دلکش بھی ہے اور خوبصورت بھی
  9. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,062
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    بہت خوب

    :::^^::: :::^^::: :::^^::: :::^^:::
  10. ذیشان نصر

    ذیشان نصر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    633
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    پسندیدگی کے لئے تمام احباب کا شکر گذار ہوں۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں