سوچنے کی باتیں

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مولانانورالحسن انور, ‏اکتوبر 3, 2012۔

  1. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,760
    موصول پسندیدگیاں:
    395
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہم سب دوڑ رہے ہیں صبح سے شام تک تھک ہار کر رات بستر پہ لیٹنے لگتے ہیں کہ صبح کے کاموں کی طویل فہرست نگاہوں کے سامنے گھومنے شروع ہو جاتی ہے اور اسی کی فکر میں نیند اور صبح بیداری اور پھر دوڑ شروع ہو جاتی ہے
    اس دوڑ کے مقاصد
    نام اونچا
    بہترین مکان
    لباس بہترین
    یہ ساری دنیا کی دوڑ کا خلاصہ ہے ہم انہیں تینوں کاموں کے لئے دوڑ رہے ہوتے ہیں کہ قریی مسجد سے اعلان ہو تا ہے کہ حضرات ایک اعلان ضروری سنیں چوہدری کرامت صاحب آج شب انتقال فر ماگے ہیں ان کا جنازہ تین بجے ادا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ جب مرحوم کے گھر پہنچیں گے تو مختلف باتیںسننے کو ملیںگیں۔۔۔،،دیکھو جی بڑی چاھت سے یہ کو ٹھی بنوارہے تھے مگر رہنا نصیب نہ ہوا اندر جو پتھر لگا ہے چوہدری صاحب نے ترکی سےمنگوا یا ہاے افسوس خود چلے گے ،،،کوٹھی ان کے بغیر تو نامکمل ہے ،،کوئی کہ رہا ہو تا ہے ۔۔ ہاں جی انساںکیا ہے بس پانی کا بلبلہ ،،۔ بس جی مالک کی مر ضی،،،۔۔ اب جنازہ اٹھا اور قبر میں دفن ہو گے تختی لگ گئی چوہدری کرامت مرحوم نام بھی بد ل گیا لباس کفن کو ٹھی کی جگہ قبراور ایک نیا سفر شروع حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ فر ماتے ہیں ہر صبح کو شیطان مجھ سے کہتا ہے کیا کھاے گا،،، میں کہتا ہوںموت کھاوں گا

    اور کیا پہنے گا میںنے کہا کفن
    کہاں رہے گا میں نے کہا قبر میں
    جو سفر کبھی ختم نہیں ہو نا اس کی تیاری کی فکر ضروری ہے
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    4,341
    موصول پسندیدگیاں:
    1,332
    صنف:
    Male
    جگہ:
    ۔
    یقینا جو سفر کبھی نہیں ہوگا اس کی تیاری کی فکر ضروری ہے ۔جزاک اللہ
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,479
    موصول پسندیدگیاں:
    704
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بیشک ہمیں اسی سفر کی تیاری کرنا چاہیے جس سے واپسی ہے ہی نہیں ۔ اللہ کریم ہمیں عقل سلیم عطاء فرمائے آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں